امامت و جماعت

مسبوق اپنی بقیہ نماز کیسے پوری کریں؟

فتوی نمبر :
8354
| تاریخ :
2010-05-12
عبادات / نماز / امامت و جماعت

مسبوق اپنی بقیہ نماز کیسے پوری کریں؟

مسئلہ یہ ہے کہ ہم جب مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جاتے ہیں، تو اکثر ہم لیٹ ہو جاتے ہیں ، اور لیٹ ہو جانے کی وجہ سے جماعت کی کچھ رکعات نکل جاتی ہیں، آپ یہ بتائیں کہ نماز میں شامل کس طرح ہوں جب ایک یا دو یا تین رکعات نکل جائیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسی صورت میں مثلاً اگر تین رکعات رہ گئی ہوں اور فقط چوتھی رکعت میں شریک جماعت ہوئے ہوں ، تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہو جائیں ثناء، تعوّذ، تسمیہ، سورۃ فاتحہ اور کوئی دوسری سورت ملانے کے بعد رکوع کریں ، پھر سجدے کے بعد تشہد میں بیٹھ جائیں ، تشہد پڑھنے کے بعد کھڑے ہو کر سورۃ فاتحہ اور کوئی دوسری سورت ملانے کے بعد رکوع ، سجدے کر کے رکعت پوری کریں ، اور پھر کھڑے ہو کر اس رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھیں ، اور رکوع سجدہ وغیرہ کے بعد رکعت پوری کریں اور سلام پھیر دیں ، اور اگر کوئی بات سمجھ نہ آئے تو اپنے محلہ کے امام صاحب سے بھی پوچھ سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (والمسبوق من سبقه الإمام بها أو ببعضها وهو منفرد) حتى يثني ويتعوذ ويقرأ، وإن قرأ مع الإمام لعدم الاعتداد بها لكراهتها مفتاح السعادة (فيما يقضيه) أي بعد متابعته لإمامه، فلو قبلها فالأظهر الفساد، ويقضي أول صلاته في حق قراءة، وآخرها في حق تشهد؛ فمدرك ركعة من غير فجر يأتي بركعتين بفاتحة وسورة وتشهد بينهما، وبرابعة الرباعي بفاتحة فقط، ولا يقعد قبلها (إلا في أربع) فكمقتد أخذها اھ (1/ 596) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 8354کی تصدیق کریں
0     569
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات