طلاق

حق مہر کے مقرکردہ سونے میں موجودہ مارکیٹ ریٹ کا اعتبار ہوگا یا نکاح کے وقت کی قیمت معتبر ہوگی؟

فتوی نمبر :
83662
| تاریخ :
2025-06-23
معاملات / احکام طلاق / طلاق

حق مہر کے مقرکردہ سونے میں موجودہ مارکیٹ ریٹ کا اعتبار ہوگا یا نکاح کے وقت کی قیمت معتبر ہوگی؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک لڑکے نے نکاح کیا اور مہر پانچ تولہ سونا مقرر ہوا۔ لیکن اب وہ اپنی بیوی کو طلاق دے رہا ہے۔ مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ وہ پانچ تولہ سونے کی رقم دے رہا ہے، تو کیا وہ موجودہ رقم دے گا یا جس وقت نکاح ہوا تھا اس وقت کی سونے کی قیمت کے مطابق رقم دے گا؟ وضاحت فرمائیں
نوٹ: لڑکے کے نکاح کے بعد رخصتی کا عمل بھی ہوا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں نکاح کے بعد اگر دونوں کے درمیان خلوت صحیحہ ہوچکی ہو، تو ایسی صورت میں طلاق کے نتیجہ میں طے شدہ پورا حقِ مہر ( پانچ تولہ سونا ) یا آج کی مارکیٹ ویلیو کے حساب سے اس کی قیمت لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع: و لا یجوز دفع غیرہ من غیر رضاہ، فکان مستقر مھرا بنفسہ فی ذمتہ، فتعتبر قیمتہ یوم الاستقرار و ھو یوم العقد فأما الثوب و إن وصف فلم یتقرر مھرا الذمۃ بنفسہ، بل الزوج مخیر فی تسلیمہ و تسلیم قیمتہ فی إحدی الروایتین علی ما نذکر إن شاء اللہ، و إنما یتقرر مھرا بالتسلیم فتعتبر قیمتہ یوم التسلیم إلخ۔ ( کتاب النکاح، فصل فی بیان أدنی المھر، ج 2، ص 277، ط: سعید )۔
و فی الدر المختار: و لو دینا أو عرضا قیمتہ عشرۃ وقت العقد، أما فی ضمانھا بطلاق قبل الوطء فیوم القبض ( إلی قولہ ) ( و نفذ تصرف المرأۃ ) قبلہ ( فی الکل لبقاء ملکھا ) و علیھا نصف قیمۃ الأصل یوم القبض إلخ۔
و فی الشامیۃ: تحت ( قولہ أما فی ضمانھا إلخ ) یعنی أما الحکم فی ضمانھا إلخ۔ و ذالک کما لو تزوجھا علی ثوب و قیمتہ عشرۃ فقبضتہ و قیمتہ عشرون، و طلقھا قبل الدخول و الثوب مستھلک ردت عشرۃ لأنہ إنما دخل فی ضمانھا بالقبض فتعتبر قیمتہ یوم القبض بحر عن المحیط۔ و الھلاک کالاستھلاک لأنھا إذا لم تؤاخذ بما زاد فی قیمتہ بعد القبض فی الاستھلاک، ففی الھلاک بالأولی، و أفاد أنہ لو قائما تعتبر قیمتہ یوم الطلاق لا یوم القبض، و أنہ لیس لہ أخذہ منھا لیعطیھا نصف قیمتہ ( إلی قولہ )( قولہ و علیھا نصف قیمۃ الأصل إلخ ) لأنہ إذا نفذ تصرفھا فقد تعذر علیھا رد النصف بعد وجوبہ فتضمن نصف قیمتہ للزوج یوم قبضت بحر۔ لأنہ بالقبض دخل فی ضمانھا إلخ۔( باب المھر، ج 3، ص 102۔105، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83662کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات