طلاق

ہم دونوں بچھڑے ہوئے بہن بھائی ہیں کہنے سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
83673
| تاریخ :
2025-06-23
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ہم دونوں بچھڑے ہوئے بہن بھائی ہیں کہنے سے نکاح کا حکم

نکاح کے بعد شوہر اور بیوی کے درمیان میسج پر بات ہو رہی تھی،پسند کے موضوع پر بیوی نے کہاکہ مجھے آلو گوشت پسند ہے،شوہر نے جواب دیا کہ مجھے بھی آلو گوشت بہت پسند ہے، لگتا ہے ہم دونوں بچھڑے ہوئے بھائی بہن ہیں،ایک بار پھر پسند کے بارے میں بات ہو رہی تھی تو شوہر نے کہا آج تو مجھے تم اپنی بہن جیسی لگ رہی ہو،بیوی نے پوچھاآپ نے ایسا کیوں کہا؟شوہر نے کہاکہ ہم دونوں کی پسند ایک جیسی ہےاس لیے۔اب سوال یہ ہے کہ اگر شوہر بیوی کو ایسے جملے کہے جیسے ”آج تم بہن جیسی لگ رہی ہو“تو کیا اس سے نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے؟کیا یہ کوئی طلاق یا جدائی کا سبب بنے گا؟یا یہ صرف ایک مذاق یا محاورے کے طور پر کہا گیا جملہ سمجھا جائے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شوہر کا اگرچہ اپنی بیوی کو بہن سے تعبیر کرنا مکروہ اور نا پسندیدہ عمل ہے، جس سے احتراز کرنا چاہیئے، تاہم اس سے نہ نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے، اور نہ ہی جدائی کا سبب بنتا ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں شوہر کا بیوی کو مذکور الفاظ کہنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا، بلکہ نکاح بدستور قائم ہے، البتہ آئندہ شوہر کو ایسے جملے بولنے سے گریز کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ویکرہ قولہ أنت امی و یا ابنتی و یا اختی ونحو الخ
وفی الشامیۃ تحت: (قولہ: ویکرہ الخ) جزم بالکراھۃ تبعاً للبحر والنھر والذی فی الفتح: وفی أنت أمی لا یکون مظاھراً وینبغی أن یکون مکروھاً قد صرحوا بأن قولہ لزوجتہ یا أخیۃ مکروہ وفیہ حدیث رواہ ابوداؤد "أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فسمع رجلا یقول لإمرأتہ یا أخیۃ فکرہ ذلک ونھی عنہ" ومعنی النھی قربہ من لفظ التشبیہ، ولو لا ھذا الحدیث لأمکن أن یقال ھو ظھار الخ(کتاب الطلاق، باب الظھار، ج 3، ص 470، ط: سعید)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: لو قال لھا أنت أمی لا یکون مظاھراً وینبغی أن یکون مکروھاً ومثلہ أن یقول یا ابنتی و یا أختی ونحوہ ولو قال لھا أنت علی مثل أمی أو کأمی ینوی فان نوی الطلاق وقع بائنا، وان نوی الکرامۃ أو الظھار فکما نوی، ھکذا فی فتح القدیر، وان لم تکن لہ نیۃ فعلی قول أبی حنیفۃ رحمہ اللہ تعالی لا یلزمہ شیئ حملا للفظ علی معنی الکرامۃ کذا فی الجامع الصغیر الخ(کتاب الطلاق، الفصل التاسع فی الظھار، ج 1، ص 507، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالصمد فرید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83673کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات