ہدیہ

جوائنٹ فیلی میں اپنی ذاتی رقم سے مکان بنانے کاحکم

فتوی نمبر :
83892
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

جوائنٹ فیلی میں اپنی ذاتی رقم سے مکان بنانے کاحکم

محترم ومکرم جناب مفتی محمد نعیم صاحب، مہتمم وشیخ الحدیث جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ!
برائے مہربانی شریعتِ اسلامیہ کی رو سے درجِ ذیل مسئلہ میں ہماری راہ نمائی فرماویں،کچھ غیر منقولہ جائیداد میں نے اپنے کاروبار کی کمائی سے اپنے والد کے نام سے خریدی تھی، بعد میں اس کا مختار نامہ اپنے والد صاحب سے حاصل کر کے اس کا کچھ حصہ اپنے دو بیٹوں کے نام منتقل کیا، جس کے خلاف میرے چھ بھائیوں میں سے پانچ بھائیوں نے عدالت سے رجوع کیا اس وقت میری والدہ بھی حیات تھی، جبکہ ہماری کوئی بہن نہیں، اس معاملے میں ہمارے بڑے بھائی کی سر براہی میں سب بھائی اور والدہ صاحبہ عدالت میں حاضر ہوئے اور عدالت کے روبرو حاضر ہو کر بڑے بھائی اپنے حصے سے دست بردار ہوئے اور عدالت کو اپنا تحریری بیان 19/2/1990 کو دیا۔ اور اس طرح باہمی صلح سے جائیداد ہم پانچ بھائیوں میں تقسیم ہوئی۔ جبکہ ہماری والدہ صاحبہ نے اپنا حصہ نہیں مانگا۔ اب مذکور بڑے بھائی جو کہ فوت ہو چکے ہیں اس کی بیوی اور دو بیٹیاں اس جائیداد میں اپنا حصہ بطور وراثت مانگتی ہیں کیا مذکورہ بالا حقائق کی رو سے وہ اس کی حقدار ہیں یا نہیں والسلام۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور جائیداد اگر واقعۃً سائل نے اپنی ذاتی رقم سے خریدی ہو اور پھر محض احتراما والد کے نام کیا ہو اور اس پر انہیں مالکانہ قبضہ اور تصرفات کا اختیار بھی نہیں دیا ہو، بلکہ مالکا نہ تصرف سے قبل ہی والد موصوف سے مختار نامہ بھی بنوا لیا تھا تو اس صورت میں یہ تمام جائیداد سائل کی ملکیت ہے اور وہ اس میں اپنی مرضی سے تصرفات کرنے کا بھی مجاز ہے، بھائی وغیرہ کا اس میں دعوے کا کوئی حق نہیں، تاہم اگر وہ اس میں سے کچھ اپنے بھائیوں یا ان کی اولاد کو بھی تبرعاً دیدے تو اس پر اسے اجر و ثواب ملے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الفتاوى الهندية: ومنها أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض اھ (4/ 374)۔
كما في الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها، (5/ 690)۔
و في شرح المجلة: كل يتصرف في ملكه كيف شاء.... لأن كون الشيء ملكاً لرجل يقتضى ان يكون مطلقاً في التصرف فيه كيف ما شاء (المادة ١١٩٢ ج: ٤ ص: ۱۳۲)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 83892کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات