السلام علیکم! میری عمر 36 سال ہے، ابھی تک کوئی اچھی لڑکی خواب میں یا ویسے شادی کے لیے پسند نہیں آئی۔ اس وجہ سے ڈپریشن ہوتا ہے۔ اللہ کی طرف سے کوئی اچھا رشتہ نہیں آ رہا، میں پریشان ہوں۔ کوئی وظیفہ بتائیں۔ جزاک اللہ خیر۔
بلاشبہہ نکاح ایک فطری ضرورت ہے، لیکن بعض اوقات اس میں بطورآزمائش تاخیر بھی آجاتی ہے۔ ایسی صورت میں انسان کو مایوس ہونے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتے ہوئے صبر، دعا اور تدبیر کے ساتھ کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ جب چاہے، اس کے لیے بہترین راستہ کھول دیتا ہے۔لہذا سائل کوچاہیےکہ وہ والدین، قریبی رشتہ داروں اور معتبر دینی یا سماجی اداروں کے ذریعے مناسب رشتے کی کوشش جاری رکھیں۔جبکہ نکاح میں آسانی کے لیے مندرجہ ذیل مجرب دعائیں اور اذکار پڑھے جائیں:
روزانہ نمازِ فجر کے بعد 100 مرتبہ:
"رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ" (القصص: 24)
(ترجمہ: اے میرے رب! جو بھی بھلائی تو میری طرف نازل فرمائے، میں اس کا محتاج ہوں۔)
روزانہ پانچوں نمازوں کے بعد 11 بار: "یَا وَدُودُ، یَا رَحِیمُ، یَا اللّٰہُ"
درود شریف کثرت سے پڑھیں، کم از کم روزانہ 300 بار۔