حرمت مصاهرت

نابالغ بچہ کا والدہ کو چھونے سے حرمت مصاہرت کا حکم

فتوی نمبر :
84128
| تاریخ :
2025-07-13
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

نابالغ بچہ کا والدہ کو چھونے سے حرمت مصاہرت کا حکم

السلام علیکم
مفتی صاحب! ایک بچہ ہے دس یا گیارہ سال کا،وہ رات کو اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ سو رہاتھا ،ماں کے مطابق ” اس نے میری شلوار اتارنے کی کوشش کی ہے“۔اس سے کہیں حرمت تو ثابت نہیں ہوتی؟ پلیز رہنمائی فرما دیں۔جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سوتیلی ماں نے اس کے ساتھ سونے والے مذکور بچے کے جسم کی حرارت بھی محسوس کی ہو، نیز بچے کے شہوت میں ہونے اور حالتِ بیداری میں ہونے کا بھی اسے یقین یا ظنِ غالب ہو، بایں طور کہ اس نے بچے کے عضو ِخاص کی ایستادگی اور انتشارمحسوس کر لیا ہو، اور پھر ان تمام باتوں کے بعد جب اس نے یہ بات بچے کے والد یعنی اپنے شوہر کو بتائی ہو، اور اس نے تصدیق کر لی ہو کہ ہاں تم سچ کہہ رہی ہو تو ایسی صورت میں حرمتِ مصاہرت ثابت ہونے کی بنا پر مذکور سوتیلی ماں بچے کے باپ پر حرام ہو گئی ہے۔ اور اگر درجِ بالا شرائط میں سے کوئی ایک شرط بھی نہ پائی گئی ہو ، خاص طور پر جب شوہر سے اس نے واقعہ بیان کیا ہو، اور شوہر نے اس واقعہ کی تصدیق نہ کی ہو، تو پھر حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی اللباب فی شرح الکتاب:(‌والصبي ‌المراهق) ‌وهو ‌الذي ‌تتحرك ‌آلته ‌وتشتهي وقدره شمس الإسلام بعشر سنين (في التحليل كالبالغ) لوجود الوطء في نكاح صحيح، وهو الشرط، وإنما عدم منه الإنزال وهو ليس بشرط فكان بمنزلة المسلول والفحل الذي لا ينزل الخ ( کتاب الرجعۃ ج3 ص 58 ط: المکتبۃ العلمیۃ-بیروت)۔
و فی الھندیۃ: رجل قبل امرأة أبيه بشهوة أو قبل الأب امرأة ابنه بشهوة وهي مكرهة وأنكر الزوج أن يكون بشهوة فالقول قول الزوج، وإن ‌صدقه ‌الزوج وقعت الفرقة ويجب المهر على الزوج.( الفصل الثالث القسم الثانی المحرمات بالصهرية ج:1 ص:276 ط:رشيدية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84128کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کیااپنی منگیتر کی والدہ کا ہاتھ پکڑنے سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونے کی صورت میں نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بیٹی کے سینے پر ہاتھ پھیرنےسے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ویڈیو کے ذریعہ حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگا نےسے کیا میاں بیوی کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات