خرید و فروخت

اسمگلنگ کے کاروبار کا حکم-ناول وغیرہ کرایہ پر لینا

فتوی نمبر :
84440
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

اسمگلنگ کے کاروبار کا حکم-ناول وغیرہ کرایہ پر لینا

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیانِ عظام ان مسائل کے بارے میں کہ اسمگلنگ کا مال خریدنا اور آگے بیچنا شرعاً کیسا ہے؟ اور اس کی آمدنی حلال ہے یا حرام؟
۲: آج کل ڈائجسٹ اور ناول وغیرہ کرایہ پر کثرت کے ساتھ ملتے ہیں، تو اس کا کاروبار کرنا شرعاً کیسا ہے؟ ناجائز ہو تو اس کی وجہ بھی بیان کر دی جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

: اسمگل شدہ مال کی خرید وفروخت چونکہ قانوناً ممنوع ہے، اس لیے شرعاً اس کی خرید وفروخت سے احتراز لازم ہے، تاہم اگر کوئی شخص ایسا معاملہ کرے ،تو اگرچہ وہ قانوناً مجرم ہو، مگر اس سے حاصل شدہ آمدنی حرام نہ ہوگی۔
۲:جو کتب ورسائل فحش اور خلاف شرع مضامین پر مشتمل ہوں،انہیں کرایہ پر دینا معصیت اور گناہ میں تعاون کرنا ہے، جو ناجائز ہے، البتہ جو کتب ورسائل اسلامی ہیں ،یا جن کے مضامین خلاف شرع نہیں ہیں، ان کو کرایہ پر دینا آج کل کا عرف بن چکا ہے، اس لیے اس معاملہ کی گنجائش ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ اس کو مستقل پیشہ نہ بنایا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: لقول الله - تبارك وتعالى - {يا أيها الذين آمنوا أطيعوا الله وأطيعوا الرسول وأولي الأمر منكم} [النساء: 59] وقال - عليه الصلاة والسلام -: «اسمعوا وأطيعوا، ولو أمر عليكم عبد حبشي أجدع ما حكم فيكم بكتاب الله - تعالى» ولأنه نائب الإمام، وطاعة الإمام لازمة كذا طاعته؛ لأنها طاعة الإمام، إلا أن يأمرهم بمعصية فلا تجوز طاعتهم إياه فيها؛ لقوله - عليه الصلاة والسلام -: «لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق» ولو أمرهم بشيء لا يدرون أينتفعون به أم لا، فينبغي لهم أن يطيعوه فيه إذا لم يعلموا كونه معصية؛ لأن اتباع الإمام في محل الاجتهاد واجب، كاتباع القضاة في مواضع الاجتهاد والله تعالى - عز شأنه - أعلم. (7/ 99)۔
و في بحوث في قضايا فقهية معاصرة: ولا ينبغي مخالفة هذا السعر، إما لأن طاعة الإمام فيما ليس بمعصية واجب ، وإما لأن كل من يسكن دولة فإنه يلتزم قولا أو عملا بأنه يتبع قوانينها، وحينئذ يجب عليه اتباع أحكامها، مادامت تلك القوانين لا تجبر على معصبة دينية . (ص: 169)۔
و في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: وأما المعصية نحو أن يستأجر نائحة أو مغنية أو لتعليم الغناء و في فتاوى أهل سمرقند استأجر رجلا لينحت له مزمارا أو طنبورا أو بربطا ففعل يطيب له الأجر إلا أنه يأثم في الإعانة على المعصية اھ (8/ 23)۔
و في غمز عيون البصائر في شرح الأشباه والنظائر: القاعدة السادسة : 1 - العادة محكمة ، وأصلها قوله عليه الصلاة والسلام { ما رآه المسلمون حسنا فهو عند الله حسن } قال العلائي لم أجده مرفوعا في شيء من كتب الحديث أصلا ، ولا بسند ضعيف بعد طول البحث ، وكثرة الكشف والسؤال ، وإنما هو من قول عبد الله بن مسعود رضي الله تعالى عنه مرفوعا عليه ، 2 - أخرجه أحمد في مسنده . واعلم أن اعتبار العادة والعرف يرجع إليه في الفقه في مسائل كثيرة حتى جعلوا ذلك أصلا ، فقالوا في الأصول في باب ما تترك به الحقيقة : تترك الحقيقة بدلالة الاستعمال والعادة اھ (2/ 123) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
یحیی عبدالکريم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84440کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات