طلاق

کیا طلاق واقع ہونے کے لیے بیوی کا طلاق کے الفاظ سننا لازم ہے ؟

فتوی نمبر :
84480
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیا طلاق واقع ہونے کے لیے بیوی کا طلاق کے الفاظ سننا لازم ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علماء دین مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ پرسوں رات میری بیوی سے کچھ لڑائی ہوگئی، جس میں نوبت یہاں تک پہنچی کہ میرے منہ سے یہ الفاظ نکل گئے کہ " میں تجھے طلاق دیتا ہوں، طلاق ، طلاق ، طلاق ، جبکہ میری بیوی کا کہنا ہے کہ میں نے طلاق ، طلاق کے دو لفظ سنے ہیں ، اس کے علاوہ کچھ نہیں سنا، آپ حضرات بتائیں کہ کتنی طلاقیں ہوئی ہیں ؟
نوٹ : سائل کے بڑے بھائی محمد اکرم جو اس موقع پر اپنے کمرے میں موجود تھا، اور ساری باتیں سن رہا تھا ، ان سے بذریعہ فون بات ہوئی ،انہوں نے بتایا کہ بھائی نے بولا کہ " میں تجھے طلاق دے رہا ہوں، میں تجھے طلاق دے رہا ہوں، میں تجھے طلاق دے رہا ہوں ۔ مزید یہ کہ سائل کی بیوی اس وقت حاملہ ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاً یہ جاننا چاہیے کہ بیوی کو حالت حمل میں طلاق دینے سے بھی شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے ، نیز طلاق واقع ہونے کے لیے بیوی کا الفاظِ طلاق سننا کوئی ضروری نہیں ، لہذا سائل کے بیان کے مطابق جب اس نے تین مرتبہ مذکور جملے "میں تجھے طلاق دیتا ہوں ، طلاق ، طلاق ، طلاق " کہے ہیں ،تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا، اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا، جبکہ عورت ایام عدت کے بعد اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: وإذا قال لامرأته أنت طالق وطالق ولم يعلقه بالشرط إن كانت مدخولة طلقت ثلاثا اھ (1/ 355)۔
و في الدر المختار: (وحل طلاقهن) أي الآيسة والصغيرة والحامل (عقب وطء) لأن الكراهة فيمن تحيض لتوهم الحبل وهو مفقود هنا اھ (3/ 232)۔
و في التاتار خانية: و أما البدعى فنوعان (إلى قوله) فالذي يعود الى العدد أن يطلقها ثلاثاً في طهر واحد بكلمة واحدة أو بكلمات متفرقة (الى قوله) و في الهداية فاذا فعل ذلك وقع الطلاق وكان عاصياً - اھ (۳/246)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): تحت قوله ثلاثة متفرقة وكذا بكلمة واحدة بالأولى، (إلی قوله) وذهب جمهور الصحابة والتابعين ومن بعدهم من أئمة المسلمين إلى أنه يقع ثلاث. (3/ 233)۔
و في الهداية شرح البداية: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها والأصل فيه قوله تعالى { فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره } فالمراد الطلقة الثالثة اهـ (2/ 10) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدفیصل ابوبکر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84480کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات