طلاق

بیوی کا والدین کے کہنے پر بلا عذر کے طلاق کا مطالبہ کرنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
84619
| تاریخ :
2025-07-26
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کا والدین کے کہنے پر بلا عذر کے طلاق کا مطالبہ کرنا جائز ہے؟

محترم مفتی صاحب! السلام و علیکم!
میں نے فلاں کی بیٹی اور فلاں کی ہمشیرہ سے شادی کی تھی ،میری بیوی کو میرے گھر والوں سے چھوٹے چھوٹے مسائل تھے، لیکن ہم دونوں خوش تھے اور اس بات کا ذکر میری بیوی اپنے گھر والوں، رشتے د ارو ں اور محلے والوں سے کر چکی تھی، لیکن میرے بیوی اپنے گھر والوں کے دباؤ میں بھی جلدی آ جاتی ہے ۔مفتی صاحب ایک بار میرے سسرال والے میرے گھر آۓ اور معمولی سی بات پہ میری گھر والی کو لے گئے، جبکہ مسئلہ میاں بیوی کا نہیں تھا، بڑوں کا تھا، حمل بھی ضائع کر وا دیا اور اب طلاق مانگ رہے ہیں نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلع لینے کو کہہ رہے ہیں، جبکہ میں نا ہی طلاق دینا چاہتا ہوں نا ہی خلع کیونکہ آج تک میری بیوی نے مجھ سے یہ مطالبہ نہیں کیا اور اگر اب گھر والوں کے کہنے پر مجھ پہ الزامات بھی لگا سکتی ہے جس کا کوئی گواہ نہیں موجود، جبکہ ہم دونوں خوش تھے اس کہ گواہ موجود ہے تو کیا ایسی عدالتی خلع بنتی ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعتًا درست اور مبنی برحقیقت ہو ،اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو ، تو ایسی صورت میں لڑکی کے گھر والوں کا بغیر کسی شرعی عذر کےلڑکی کو اپنے ساتھ لے جانا اس کا حمل ضائع کروادینا اور پھر طلاق کا مطالبہ کرنا اور طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلع لینے کی دھمکی دینا ،انتہائی نامناسب اور غیر اخلاقی رویہ ہے جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہوئے اور انہیں اس پر توبہ و استغفار لازم ہے،ایسی صورت حال میں لڑکی کے گھر والوں کو چاہیے کہ وہ بلا وجہ معمولی معمولی باتوں کو بنیاد بنا کر اپنی بیٹی کا گھر خراب کرنے کے بجائے مفاہمت کے ساتھ تنازعات کا حل نکال کر بیٹی کا گھر بسانے کی فکر کریں اور طلاق یا خلع کے مطالبے سے باز رہیں، کیونکہ احادیث طیبہ میں ایسی عورتیں جو شرعی عذر کے بغیر طلاق یا خلع کا مطالبہ کرتی ہوں ، انہیں مستحق لعنت قرار دیا گیا ہے۔ لہذا دونوں فریقوں پر لازم ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور میاں بیوی کے درمیان صلح صفائی کے ساتھ معاملات حل کروا کر عنداللہ اجر و ثواب کے مستحق بنیں۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84619کی تصدیق کریں
0     36
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات