طلاق

تعویذ کے زیر اثر تین دفعہ طلاق کے الفاظ کہنا

فتوی نمبر :
84671
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تعویذ کے زیر اثر تین دفعہ طلاق کے الفاظ کہنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میری شادی آج سے تقریباً 10 / 11 ماہ قبل ہوئی ، اس کے کچھ عرصہ بعد سے (لڑکی جو کہ میری پھوپھی زاد بہن ہے ) کی ماں کی وجہ سے ہمارے درمیان ناچاقیاں اور لڑائیاں شروع ہوئیں، اس کی طرف سے الگ گھر دینے کا مطالبہ شروع ہوا، اور پھر ابھی 13 نومبر 2019 کو وہ اپنے ماموں کے گھر میری اجازت کے بغیر جا کر بیٹھ گئی ، میں اسے منانے کے لیے گیا ،اور اسے کہا کہ تجھے ایک رہائش کی ترتیب بنا کر دونگا ، اپنے سالے کے گھر میں سے ایک کمرہ الگ کرکے اس کا الگ راستہ اور ایک کچن وغیرہ بنا کر اس میں رکھوں گا، اس پر اس نے کہا کہ میں پرائے گھر میں نہیں رہونگی ،بہر حال انہی باتوں پر ہماری لڑائی چلتی رہی، آخر میں نےتنگ آکر انتہائی غصہ میں کہہ دیا "کہ میں تجھے طلاق دیتا ہوں" یہ دو دفعہ دہرایا، اس وقت گھر کے ایک کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے، یہ کہہ کر میں اٹھا، اور اس وجہ سے مجھ پر بہت ذہنی دباؤ آگیا، میں اٹھ کر بیٹھک کی طرف آگیا ، پیچھے سے بیوی مزید کچھ طعنے وغیرہ دینے لگی ،اس وقت میں بیٹھک میں پہنچ گیا تھا، جہاں میرے والد صاحب ، چچا، چچی لوگ بیٹھےہوئے تھے ، میں نے وہاں سے نکلتے وقت بھی بیوی کی طرف منہ کر کے تین دفعہ پھر بول دیا "کہ میں تجھے طلاق دیتا ہوں" چونکہ وہ کہہ رہی تھی کہ دو دفعہ طلاق دے چکے ہو ،مزید بھی دے دو، اور طعنہ بھی دے رہی تھی، اس لیے پھر مجھے غصہ آیا اور تین دفعہ بول دیا۔
میرا نفسیاتی علاج بھی چل رہا ہے، میرے اوپر تعویذ وغیرہ کے اثرات بھی ہیں، براہ کرم ان تمام باتوں کی روشنی میں مجھے شریعت مطہرہ کا حکم بیان فرمائیں،کہ کیا طلاق ہوگئی ہے ؟ اگر طلاق ہوگئی ہے تو اس کا کیا کفارہ ہو گا؟ تاکہ ہمارا گھر دوبارہ آباد ہو سکے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے بیان کے مطابق اگر اس نے یکے بعد دیگر اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدی تھیں، تو اس سے اس کی بیوی پر درج تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا ، اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا، جبکہ عورت ایام عدت گزار کر دوسری جگہ عقد نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى: {فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ } [البقرة: 230]
و في صحيح مسلم: عن عروة، عن عائشة، قالت: جاءت امرأة رفاعة إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: كنت عند رفاعة، فطلقني، فبت طلاقي، فتزوجت عبد الرحمن بن الزبير، وإن ما معه مثل هدبة الثوب، فتبسم رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: «أتريدين أن ترجعي إلى رفاعة؟ لا، حتى تذوقي عسيلته، ويذوق عسيلتك» اھ (2/ 1055)۔۔
و في الفتاوى الهندية: وإذا قال لامرأته أنت طالق وطالق ولم يعلقه بالشرط إن كانت مدخولة طلقت ثلاثا وإن كانت غير مدخولة طلقت واحدة وكذا إذا قال أنت طالق فطالق فطالق أو ثم طالق ثم طالق أو طالق طالق كذا في السراج الوهاج اھ (1/ 355)۔
وفيها ايضاً : به إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية (1/ 473) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدوسیم سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84671کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات