طلاق

جادو کےزیر اثر اگر طلاق دی جائے تو طلاق ہو جاتی ہے ؟

فتوی نمبر :
84711
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

جادو کےزیر اثر اگر طلاق دی جائے تو طلاق ہو جاتی ہے ؟

۱: ۱۴ جون کو لڑکے نے فون پر کہا کہ میں نے ایک طلاق دی ،اور دوسری طلاق بھی دی ، اس کے بعد لڑکی نے موبائل بند کر دیا، لڑکی اپنے ماں باپ کے گھر تھی ، لڑکا اگلے دن بہت رویا ،اور منت سماعت کرنے لگا کہ لڑکی بھیج دوں، پھر دو گواہوں کے سامنے رجوع ہوا، اور لڑکی چلی گئی۔
۲:اب 23 جولائی کو لڑکی نے اپنی بہن اور بھائی کو بتایا کہ لڑکے نے فروری میں بھی ایک میسج میں لفظِ طلاق لکھ کر بھیجا تھا ، اور جون میں جب فون پر دو بار طلاق کہی ،اس سے پہلے بھی ایک میسج میں طلاق لکھ کر بھیجا تھا ، اس لئے لڑکی کو واپس گھر لے آئے ہیں، لڑکے سے پوچھا گیا تو اس کا کہنا ہے مجھے میسج کا کچھ یاد نہیں ، لڑکا بہت رو رہا ہے، کچھ کھا نہیں رہا، اس لیے جلدی مسئلہ کا حل بتائیں، کہ تینوں طلاقیں واقع ہو چکی ہیں، یا صرف فون والی دو طلاقیں واقع ہو چکی ہیں۔
نوٹ: لڑکے نے پہلے اپنے چچا کی بیٹی کو بھی طلاق دی تھی، وہ لڑکی گھر سے بغیر بتائے چلی جاتی تھی، اس لئے طلاق دی تھی، اس لڑکی کا باپ جو لڑکے کا چچا ہے ، وہ کالا علم جادو وغیرہ کرتا ہے ، سب کو معلوم ہے کہ وہ کالا جادو کرتا ہے، اس نے کہا تھا کہ میں تیرا گھر بسنے نہیں دونگا ، کیا جادو کے ذریعہ طلاق دلوائی جاسکتی ہے، اگر دلوائی جا سکتی ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟اور ان کا کیسے پتہ چلے گا، دو عاملین سے جا کر پوچھا ہے، انہوں نے کہا کہ لڑکے پر جادو کا اثر ہے۔ برائے مہربانی جواب دیکر عنداللہ ماجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور فون والی دو صریح طلاقوں سے پہلے یا بعد اگر واقعۃً لڑکے نے طلاق کا میسج کیا ہو ، اگرچہ اس کا بھیجنا لڑکے کو یاد نہ آرہا ہو، تب بھی اس سے شخص مذکور کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظ ثابت ہو چکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور غیر حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا، اور عدت کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے، جبکہ طلاق جادو کے ذریعہ ہوئی ہو ،یا کوئی اور سبب بنا ہو، یہ مخفی امر ہے، اور ظنّی بھی ، اس لئے اس کی وجہ سے وقوع طلاق متاثر نہیں ہوتی، اور چچا نے اگر واقعۃًا یسا کیا ہو تو وہ اپنے اس غلط طرز عمل کی وجہ سے گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوئے ہیں، ان پر توبہ و استغفار لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي حاشية ابن عابدين (رد المحتار): لما في البحر لو قال: طالق فقيل له من عنيت؟ فقال امرأتي طلقت امرأته. اهـ. (3/ 248) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدابراہیم خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84711کی تصدیق کریں
0     444
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات