طلاق

بہن کا رشتہ کرانے پر طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق سے بچنے کا حیلہ

فتوی نمبر :
84850
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بہن کا رشتہ کرانے پر طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق سے بچنے کا حیلہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری سات بہنیں ہیں ،جن میں چھ بہنوں کی شادیاں ہو چکی ہیں ، جبکہ ایک غیر شادی شدہ ہے ، اور اس کار شتہ ابھی ملنے والا ہے، لیکن جس لڑکے سے رشتہ طے ہو رہا ہے، اس کے بارے میں تقریباًدو سال پہلے میں نے یہ کہا تھا کہ اگر میں نے اپنی بہن کا رشتہ اس سے کرادیا،تو میری بیوی مجھ پر طلاق ہو گی ، اب میرے والد صاحب اور دیگر بہنوں کی رضامندی سے اس جگہ رشتہ طے ہو رہا ہے ، تو اب اس مسئلہ کا شرعی حل کیا ہو گا کہ رشتہ بھی وہاں طے ہو جائے،اور میری بیوی کو طلاق بھی نہ ہو ؟ جبکہ مذکور جملہ کہ ’’اگر میں اپنی بہن ۔۔۔ الخ " صرف ایک مرتبہ ہی بولا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل طلاق کی قسم اٹھانے کے بعد اگر اپنی بہن کا رشتہ مذکور لڑکے کے ساتھ اپنی مرضی و خوشی سے کروائے گا، تو معلق ایک طلاق واقع ہو جائے گی ، جس کا حکم یہ ہے کہ سائل عدت کے اندر رجوع کر سکتا ہے ، اگر عدت میں رجوع نہیں کیا، تو پھر دوبارہ ایک ساتھ رہنے کے لئے باہمی رضا مندی سے گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ دوبارہ باہم عقد نکاح کرنا ہو گا، تاہم رجوع یا دوبارہ نکاح کے بعد سائل کو آئندہ صرف دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا۔ اگر سائل چاہتا ہو کہ بہن کا رشتہ بھی وہاں طے ہو جائے اور ایک طلاق رجعی بھی واقع نہ ہو تو سائل بہن کا رشتہ طے کرنے نہ کرنے سے مکمل طور پر لا تعلق رہے ، سائل کے گھر والے سائل کی بہن کا رشتہ طے کریں، چنانچہ جب سائل کی مرضی کے بغیر رشتہ طے ہو جائے گا تو شرط نہ پائی جانے سے کوئی طلاق بھی واقع نہ ہو گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار):(قوله الأصل فيه إلخ)ذكر في الفتح أصلا أظهر من هذا وهو أن كل عقد ترجع حقوقه إلى المباشر، ويستغني الوكيل فيه عن نسبة العقد إلى الموكل لا يحنث الحالف على عدم فعله بمباشرة المأمور لوجوده من المأمور حقيقة وحكما، فلا يحنث بفعل غيره لذلك، وذلك كالبيع والشراء والإيجار والاستئجار والصلح عن مال، والمقاسمة وكذا الفعل الذي يستناب فيه ويحتاج للوكيل إلى نسبته للموكل كالمخاصمة فإن الوكيل يقول أدعي لموكلي، وكذا الفعل الذي يقتصر أصل الفائدة فيه على محله كضرب الولد فلا يحنث في شيء من هذه بفعل المأمور اھ (3/ 812) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالواجد وزیرمحمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84850کی تصدیق کریں
0     391
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات