خرید و فروخت

ٹرک اور ٹریلر وغیرہ کی قسطوں پر خرید وفروخت

فتوی نمبر :
84877
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

ٹرک اور ٹریلر وغیرہ کی قسطوں پر خرید وفروخت

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ ہمارا ٹرانسپورٹ کا کام ہے، جس میں ہمیں ٹرکوں اور ٹریلر وغیرہ کی ضرورت پڑتی ہے، تو ہم ٹرک / ٹریلر قسطوں پر لیتے ہیں، جس بندے سے گاڑی خریدتے ہیں ، وہ ہم سے ۶۰ فیصد سے لے کر ۹۰ فیصد تک منافع کماتا ہے، مقررہ وقت پر اگر رقم نہیں پہنچایا ،تو اس میں کوئی حرج نہیں ہوتا، ( نہ ہم پر کوئی فالتوں جرمانہ وغیرہ لگاتا ہے، اور نہ مطالبہ کرتا ہے) تو براہ کرم اس مسئلہ میں راہ نمائی فرمائیں۔
(2): ابھی میں نے کام بڑھانے کا سوچا ہے، یعنی میں چاہتا ہوں کہ کسی اسلامی بینک سے گاڑیاں لوں، کیونکہ اسلامی بینک کا منافع
تو مجھے درج ذیل سوالوں کا جواب چاہیے: (۱) جو قسطوں پر گاڑیاں پہلے سے خرید رہا ہوں۔ (۲) اسلامی بینک سے گاڑی لے سکتا ہوں یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ٹرک اور ٹریلر وغیرہ کی قسطوں پر خرید وفروخت درج ذیل شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے جائز ودرست ہے۔
۱: مجلسِ عقد میں یہ طے کر لیا جائے کہ یہ ادھار اور قسطوں کا معاملہ ہوگا۔ (۲) ہر قسط کی مالیت طے کرلی جائے۔ (۳) کسی قسط کی تاخیر یا شارٹ ہونے پر کوئی جرمانہ بھی مقرر نہ ہو۔ (۴) کل قسطوں کی تعداد بھی طے کر لیا جائے۔
۲۔ ہماری معلومات کے مطابق اسلامی بینکوں کے اکثر و بیشتر معاملات ،شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق انجام پاتے ہیں لہٰذا ان اسلامی بینکوں سے گاڑی خریداری کے لئے معاملات کرنے کی گنجائش ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي بحوث في قضايا فقهية معاصرة: أما الأئمة الأربعة وجمهور الفقهاء والمحدثون، فقد أجازوا البيع المؤجل بأكثر من سعر النقد، بشرط أن يبت العاقدان بأنه بيع مؤجل بأجل معلوم، وبثمن متفق عيه عند العقد اھ (ص: 12)۔
و في الدر المختار: وكل أنواع الكسب في الإباحة سواء على المذهب الصحيح كما في البزازية وغيرها. (6/ 462)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله وكل أنواع الكسب إلخ) أي أنواعه المباحة، بخلاف الكسب بالربا والعقود الفاسدة ونحو ذلك اھ (6/ 462) والله اعلم بالصواب
وفي الدر المختار: (وصح بثمن حال) وهو الأصل (ومؤجل إلى معلوم) لئلا يفضي إلى النزاع اھ (4/ 531)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84877کی تصدیق کریں
0     569
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات