طلاق

عورت ایک طلاق جبکہ شوہر دو طلاق کا دعوی کرے تو طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
84936
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

عورت ایک طلاق جبکہ شوہر دو طلاق کا دعوی کرے تو طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درجِ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میں اور میری بیوی میں 22/12/2019ء کو رات کو 11 بجے جھگڑا ہوا ،اور جھگڑے کے دوران میں نے اپنی بیوی کو غصے میں دو (2) مرتبہ طلاق دی، جبکہ میری بیوی کا بیان یہ ہے کہ میں نے صرف ایک مرتبہ طلاق کا لفظ سنا ہے۔
میرے بھائی کا بیان یہ ہے کہ ہم اوپر رہتے ہیں، جھگڑے کی آواز سن کر نیچے آئے ،اور ان لوگوں کو منع کیا، لیکن ہمارے منع کرنے کے باوجود بھی غصے میں طلاق دی، ہمارے سامنے تین بار طلاق کا لفظ استعمال کیا، اور ایک ہی سانس میں تین بار طلاق دی۔
نوٹ : موقع پر موجود بھا بھی (پروین راشد) نے بھی یہی سنا کہ اس نے تین مرتبہ کہا ” طلاق ہے ، طلاق ہے ، طلاق ہے “ اب آپ حضرات قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دے کر ممنون فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیر فی الدارین!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مفتی غیب نہیں جانتا، وہ سوال کے مطابق جواب دینے کا پابند ہوتا ہے ، سوال کے سچ یا جھوٹ پر مبنی ہونے کی ذمہ داری سوال کرنے والے پر عائد ہوتی ہے، اور غلط بیانی کر کے اپنے حق میں فتویٰ لینے سے کوئی حرام چیز حلال نہیں ہوتی ، بلکہ وہ معاملہ بدستور حرام ہی رہتا ہے اور غلط بیانی کا وبال بھی اس پر عائد ہوتا ہے۔
اس مختصر سی تمہید کے بعد واضح ہو کہ سوال میں ذکر کردہ وضاحت کے مطابق ایک طلاق کا دعویٰ کرتی ہے اور شوہر دو (2) طلاقوں کا اقرار کرتا ہے، جس سے دو طلاقیں تو یقینی واقع ہو گئی ہیں، جبکہ موقع کے گواہان بھائی اور اس کی بھابھی تین طلاقوں کی گواہی دے رہے ہیں، ان دو افراد کی تین طلاق کے متعلق گواہی نصاب شہادت کو نہ پہنچنے کی وجہ سے قضاءً تو تین طلاقیں واقع نہیں ہوئیں، تاہم یہ گواہان اگر اپنے بیان میں سچے ہوں اور اپنے بیان پر حلف اٹھانے کے لئے بھی تیار ہوں، زوجین سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی وغیرہ بھی نہ ہو اوربیوی کو ان گواہوں کی بات پر اعتماد بھی ہو تو ایسی صورت میں وہ اپنے آپ کو’’ مطلَّقہ ثلاثہ ‘‘ سمجھے اور شوہر کو اپنے اوپر ہرگز قدرت نہ دے ، ورنہ دونوں گناہگار ہوں گے، لیکن اگر شوہر چھوڑنا نہ چاہتا ہو تو ایسی صورت میں شوہر کو کسی طرح طلاق بالمال یا خلع پر آمادہ کر کے اس سے علیحدگی اختیار کرلے اور اس صورت میں عورت ایامِ عدت کے بعد دوسری جگہ شادی کرنے میں بھی آزاد ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففى الفتاوى الهندية: امرأة غاب زوجها فأتاها مسلم غير ثقة بكتاب الطلاق من زوجها ولا تدري أنه كتابه أم لا إلا أن أكبر رأيها أنه حق فلا بأس أن تعتد ثم تتزوج كذا في محيط السرخسي إذا غاب الرجل عن امرأته فأتاها مسلم عدل فأخبرها أن زوجها طلقها ثلاثا أو مات عنها فلها أن تعتد وتتزوج بزوج آخر وإن كان المخبر فاسقا تتحرى (إلی قوله) وإذا شهد عدلان للمرأة أن زوجها طلقها ثلاثا وهو يجحد ثم غابا أو ماتا قبل الشهادة عند القاضي لم يسع المرأة أن تقيم معه وأن تدعه أن يقربها ولا يسعها أن تتزوج كذا في محيط السرخسي وإذا شهد شاهدان عند المرأة بالطلاق فإن كان الزوج غائبا وسعها أن تعتد وتتزوج بزوج آخر وإن كان حاضرا ليس لها ذلك ولكن ليس لها أن تمكن من زوجهاھ (5/ 312، 313)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84936کی تصدیق کریں
0     499
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات