طلاق

شک کی وجہ سے وقوع طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
84948
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شک کی وجہ سے وقوع طلاق کا حکم

میرا ایک سوال ہے طلاق کے بارے میں ، میرا 2010ءمیں ایک بار بیوی سے جھگڑا ہوا تھا، میری سالی نے کمپیوٹر خریدا تھا اور میں نے اسے روکا تھا کہ کمپیوٹر نہ خرید و ،مگر اس نے خریدا۔ میری روکنے کی وجہ صرف یہ تھی کہ وہ کمپیوٹر میں نیٹ یا فلمیں نہ دیکھیں کیونکہ اس کا باپ مرا ہوا تھا اور پھر اس نے بہر حال کمپیوٹر خرید لیا تو میرا ان سے جھگڑا ہو گیا اور میں نے اپنی بیوی کو وہاں جانے سے روکا، مگر وہ نہ رکی اور میں غصے میں آگیا کیونکہ میری سالی نے بھی مجھ سے بہت جھگڑا کیا تو میں نے بیوی کو ڈرانے کے لئے کہا کہ نہ جاؤ اچھا نہیں ہو گا، مگر وہ نہ رکی اور میں شدید غصے میں تھا اور کچھ کہا، جو اس نے سناوہ یہ تھا: " تم نہ جاؤ میں تم کو طلاق دے دوں گا“۔ اور اس نے کہا دے دو (یعنی بیوی نے )، مجھے صحیح یاد نہیں کیا کہا " طلاق ہو جائے گی " یا " طلاق دے دوں گا “ مگر اس نے کہا تم نے کہا طلاق دے دوں گا۔
پھر میں اپنے دوست کے پاس گیا اور اس نے مجھے غصے میں دیکھا تو کہا کہ چھوڑو بھائی کیوں جھگڑا کرتے ہو، تو میرے منہ سے نکل گیا ”چھوڑو جاتی ہے تو جائے میں کوئی دوسری لڑکی دیکھوں گا ، اور پھر میرے دماغ میں مختلف لڑکیوں کے خیال آنے لگے، مگر میں نے اپنے آپ سے کہا میں نے طلاق دینے کی نیت تو نہیں کی تھی، مگر وسو سے آنے لگے اور سمجھ نہیں آرہی کیا کروں، بہت زیادہ وسوسے آئے کہ آپ نے یہ کہا ہو گا، یہ کہا ہو گا وغیرہ وغیرہ، پھر میں نے بیوی کو فون کیا تو کہنے لگی کہ کسی عالم سے پوچھو یہ طلاق تو نہیں ہو گی ؟ پھر میرے بھائی نے پوچھا تو کسی عالم نے کہا کہ نہیں، مگر وسو سے نہیں جاتے تھے اور میں روتا رہتا تھا اور دعا کرتا تھا کہ اللہ مجھے معاف کر دے ، اس کے علاوہ میں گناہ گار ہوں اور ایک گناہ کرتا تھا مسلسل اور ایک صبح میں نے کہا یا اللہ اگر میں نے پھر گناہ کیا تو مجھے معاف نہیں کرنا، اب معاف کر دے یعنی یہ سارا طلاق والا معاملہ اور پھر مجھے یاد نہیں میں نے یہ کہا تھا، ”اللہ مجھے معاف کر دے، اگر پھر گناہ کیا تو ہو جائے “ مگر طلاق کا لفظ استعمال نہیں کیا، یا کیا، یا اگر کیا ہے تو کتنی بار؟ یہ سب یاد نہیں۔
مگر پھر نو (9) سال کے بعد وہ گناہ دوبارہ ہو گیا، اب جب سے یہ ہوا پھر وسو سے آنا شروع ہو گئے ہیں کہ تم کو طلاق ہو گئی ہے اور یہی کہا تھا، وہ کہا تھا، بہت سوچتا ہوں کہ کیا کہا تھا مگر یاد نہیں آرہا؟ اب بہت پریشان ہوں کہ کیا ہوا؟ طلاق ہوئی ہے یا نہیں؟ پلیز میری مدد کریں اللہ کے واسطے۔ (بہت وسو سے آرہے ہیں اور زندگی بہت تنگ ہے) شکریہ۔
اور اگر میں نے کہا ہے کہ اللہ مجھے معاف نہیں کرنا اگر میں نے پھر یہ گناہ کیا، اور پھر ہو جائے یا طلاق ہو جائے اور پھر گناہ ہو گیا بہت عرصہ کے بعد تو پھر ایک بار نہیں زیادہ بار گناہ ہو گیا تو رجعت کی کوئی صورت ہے یا نہیں؟ یہ ایک طلاق ہوئی ہے یا نہیں؟ یہ بھی بتائیے گا کیوں کہ بہت سارے سوال میرے ذہن میں آرہے ہیں اور وسوسوں کا انبار لگا ہوا ہے اور بیوی سے بھی بات کرتا ہوں تو ذہن میں آتا ہے کہ یہ تمہاری بیوی نہیں اور کوئی چیز خرید تا ہوں بیوی کے لئے تو خیال آتا ہے تمہاری بیوی نہیں اور اسلام کے بارے میں بھی بہت وسوسے آتے ہیں کہ اتنی سختی ہے مذہب میں اور کوئی اب صورت نہیں واپسی کی اور توبہ بھی کرتا ہوں اور روتا بھی ہوں۔ مجھے کچھ معلوم نہیں کیا کروں پلیز میری راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اور اس کی بیوی کو الفاظ طلاقِ صحیح طرح یاد نہیں ،جبکہ سائل کو وہم اور وسوسہ کی بیماری بھی زیادہ ہے ، اس لئے صرف و ہم اور شک سے طلاق واقع نہ ہو گی ، لہذا سائل کو چاہیئے کہ طلاق اور اسی طرح اسلام کے دیگر احکام کے متعلق وساوس میں مبتلا ہو کر اپنے کو بلا وجہ پریشان نہ کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: علم أنه حلف ولم يدر بطلاق أو غيره لغا كما لو شك أطلق أم لا. (3/ 283)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سيد محمد بلال سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84948کی تصدیق کریں
0     560
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات