طلاق

ایک مجلس کی دی ہوئی تین طلاقوں کا حکم

فتوی نمبر :
84955
| تاریخ :
2025-08-04
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک مجلس کی دی ہوئی تین طلاقوں کا حکم

میں شدید ندامت، پشیمانی اور پریشانی کے عالم میں یہ درخواست آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں تاکہ میرے مسئلے کی شرعی حیثیت واضح ہو اور میں گناہ سے بچ سکوں اور اگر رجوع کی کوئی صورت ہو تو وہ اختیار کر سکوں۔کچھ وقت پہلے میری اور میری بیوی کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران:1. میں نے فون پر دو مرتبہ "طلاق، طلاق" کہا (میری بیوی فون پر موجود تھی)۔2. اس کے بعد واٹس ایپ پر "میں تمہیں طلاق طلاق طلاق دیتا ہوں" لکھا۔
یہ سب کچھ انتہائی شدید غصے اور ذہنی دباؤ میں ہوا۔ اس وقت میری جسمانی حالت بھی بہت خراب تھی،مجھے گردوں کی بیماری اور جسم میں شدید درد تھا۔ میں شدید جذباتی اور ذہنی اضطراب میں تھا اور مجھے اپنے ہوش پر قابو نہیں تھا۔ میں نہیں سمجھ پا رہا تھا کہ میں کیا کر رہا ہوں۔میں یہ سب دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے جذبات میں بہت بڑی غلطی کی ہے، لیکن میری نیت کبھی طلاق دینے کی نہیں تھی، اور نہ ہی میں اپنی بیوی سے علیحدگی چاہتا تھا۔ میری بیوی اور اس کا خاندان انتہائی سادہ اور کمزور مالی حالت میں ہے، اور اگر یہ طلاق واقع ہو گئی ہو تو ان کی زندگی بہت مشکل میں پڑ جائے گی۔ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں سچ بول رہا ہوں، اور اگر آپ فرمائیں تو میں قسم اٹھانے کو بھی تیار ہوں۔
محترم مفتی صاحب سے عاجزانہ درخواست ہے کہ میرے ان الفاظ کی شرعی حیثیت واضح فرمائیں۔کیا میری بیوی پر طلاق واقع ہو گئی ہے؟اور اگر کوئی صورت ہو سکتی ہو (غیر وقوعِ طلاق یا صرف ایک طلاق شمار ہونے کی) تو مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں۔میں اپنی بیوی سے رشتہ نبھانا چاہتا ہوں اور آئندہ ایسی غلطی نہ ہو، اس کا عہد کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں گناہوں سے محفوظ ر کھے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل نے اپنی بیوی کو زبانی فون کال پر مذکور الفظ " طلاق، طلاق" کے ذریعہ دو طلاقیں دیدینے کے بعد جب تحریری طور پر بھی تین مزید طلاق دیدی ہے ، تو اس سے اسکی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، جبکہ بقیہ طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے لغوی ہو گئ ہیں ،لہذا اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر با ہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ، جبکہ عورت ایام عدت گزرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بہی آزاد ہوگی ۔ اور حلالۂ شرعیہ یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر سے علیحدگی اور عدتِ طلاق گزارنے کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی دوسرے مسلمان شخص سے نکاح کرکے حقوقِ زوجیت ادا کرے، ایسا کرنے سے وہ اس دوسرے شخص کی بیوی بن جائے گی ، اب اگر وہ دوسرا شخص بھی اس سے کم از کم ایک مرتبہ ہمبستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کے تحقق کے لئے ضروری ہے) کے فوراً بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصہ بعد طلاق دیدے یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہو جائے ، بہر دو صورت اس کی عدت گزرنے کے بعد اگر وہ پہلے شوہر کے نکاح میں آنا چاہے اور پہلا شوہر بھی اس کو رکھنے پر رضا مند ہو، تو نئے مہر کے تقرر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِ نکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں، تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوجِ ثانی نکاح کے بعد طلاق دے تاکہ زوجِ اول کے لئے عورت دوبارہ حلال ہو جائے ، مکروہِ تحریمی ہے ، اور احادیثِ مبارکہ میں ایسے عمل کرنے والوں کو ملعون قرار دیا گیا ہے البتہ بغیر شرط کے بلا شبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامی تحت قولہ (و البدعی ثلاث متفرقة او ثنتان بمرة او مرتین فی طھر واحد ) و ذھب جمھور الصحابة و التابعین و من بعدھم من ائمة المسلمین الیٰ انہ یقع ثلاثا( ب : اقسام الطلاق باعتبار الوقوع ، ج : ۳ ، ص : ۲۳۲ ، م : سعید )
و فی الھندیة : ( و اما البدعی ) یعود ال العدد ان یطلقھا ثلاثا فی طھر واحد بکلمة واحدة او بکلماة متفرقة او یجمع بین التطلیقتین فی طھر وااھد بکلمة واحدة و بکلمتین متفرقتین فاذا فعل ذالک وقع الطلاق و کان عاصیا ۔ ( ب ؛ تقسیم الطلاق ،ج: ۱ ، ص ۳۴۹ )
و فی البدائع : و اما الطلقات الثلاث فحکمھا الاصلی ھو زوال الملک و زوال حلیة ایضا ھتیٰ لا یجوز لہ نکاحھا قبل التزویج بزوج آخر لقولہ عز و جل ( فان طلقھا فلا تحل لہ من بعدہ حتی تنکح زوجا غیرہ ) و سواء طلقھا ثلاثا متفرقة او جملة واحدة ۔ ( ب : حکم الطلاق البائن، ج:۳ ، ص : ۱۸۷ )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84955کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات