طلاق

لاعلمی میں بغیر نیت کے بیوی کو طلاق دینا

فتوی نمبر :
84986
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

لاعلمی میں بغیر نیت کے بیوی کو طلاق دینا

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے چند مہینےپہلے ایک لڑکی بنام ۔۔۔۔سے کورٹ میرج کیا تھا، اس بات کا علم نہ میرے گھر والوں کو تھااور نہ ان کے گھر والوں کو، تقریباً چھ ماہ بعد ان کے گھر والوں اور ہمارے گھر والوں کو نکاح کا علم ہوا، ان کے گھر والوں نے مجھ سے طلاق کا مطالبہ بھی کیا، لیکن میں کسی طرح راضی نہیں ہوا، آخر کار انہوں نے ایک جرگہ بٹھایا، جس میں مجھ سے طلاق کا مطالبہ کیا گیا، میں نے وہاں بھی انکار کیا، جب مجھے زیادہ مجبور کیا گیاتو میں نے بغیر نیت اور لاعلمی میں یہ کہہ دیا "صباح میں تمہیں طلاق ، دیتا ہوں طلاق طلاق " اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ طلاق ہو گئی یا نہیں؟ براہ کرم شریعت کی روشنی میں میری راہ نمائی فرمائیں۔
نوٹ: ہم دونوں کے درمیان ملاپ یعنی جماع ہو چکا ہے۔
مزید وضاحت: لڑکی کا تعلق اٹک سے ہے، وہ لوگ یعنی ان کے والد ویلڈ نگ کا کام کرتا ہے اور میرا تعلق پشاور سے ، ہمارا نیٹ وغیرہ کا کاروبار ہے، مہر ایک لاکھ روپیہ مقرر کیا تھا، لڑکی کے والدین اس رشتہ پر راضی بھی نہیں تھے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اور مذکور لڑکی نے اپنے اولیاء کے علم میں لائے بغیر جو چھپ کر کورٹ میرج کیا ہے ، اگر یہ نکاح کفؤ میں اور مہر مثل پر ہوا ہو ،تو ایسی صورت میں اگر چہ یہ نکاح منعقد تو ہو چکا تھا، مگر اس کے بعد جب سائل نے لڑکی کے خاندان والوں کے اصرار پر طلاق کے یہ صریح الفاظ کہہ دیئے کہ " صباح ! میں تمہیں طلاق دیتا ہوں طلاق طلاق‘‘ تو اس سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے لہذا اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا کیونکہ صریح الفاظ طلاق میں نیت کا اعتبار نہیں ہوتا اور مسئلہ سے ناواقفیت کا عذر معتبر نہیں ، اس لئے دونوں میاں بیوی پر لازم ہے کہ فورا ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں، جبکہ عورت ایام عدت کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحيح البخاري: حدثني محمد بن بشار، حدثنا يحيى، عن عبيد الله، قال: حدثني القاسم بن محمد، عن عائشة، أن رجلا طلق امرأته ثلاثا، فتزوجت فطلق، فسئل النبي صلى الله عليه وسلم: أتحل للأول؟ قال: «لا، حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الأول» (7/ 43)
و في الفتاوى الهندية: إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية اھ (1/ 473)
و في الدر المختار: [فروع] كرر لفظ الطلاق وقع الكل، وإن نوى التأكيد دين. (3/ 293)
وفيه ايضا: باب الصريح (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) ولو بالفارسية (كطلقتك وأنت طالق ومطلقة) (إلى قوله) (ويقع بها) أي بهذه الألفاظ وما بمعناها من الصريح، (إلى قوله) بلا فرق بين عالم وجاهل اھ (3/ 249، 247)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله ولو بالفارسية) فما لا يستعمل فيها إلا في الطلاق فهو صريح يقع بلا نية اھ (3/ 247) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
فروخ عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84986کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات