کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حکومت کی طرف سے ۵۰ لاکھ مکان اسکیم ہے، لہذا میں نے اس میں فارم جمع کر وایا ہے، جس کی فیس 250 روپے ہے، چنانچہ جمع شدہ فارموں میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے 50 لاکھ فارم نکالے جائیں گے ، پھر جو مکان دیا جائے گا (4) کمرے والا یا (6) کمرے والا، وہ قسطوں پر دیا جائے گا، کیا یہ ٹھیک ہے ؟ جبکہ فارم کی رقم ناقابل واپسی ہے۔
نوٹ: قسط شارٹ ہونے کی صورت میں جرمانہ ہو یا نہیں کوئی تفصیل معلوم نہیں۔
یہ بات بظاہر محل نظر ہے کہ جب پچاس لاکھ لوگوں کو ہی گھر فراہم کرنا ہو تو اس سے زیادہ افراد کے فارم کیوں جمع کئے جاتے ہیں ؟ تاہم اگر اس کا کوئی جائز اور معقول مقصد ہو، اور رجسٹریشن کے وقت درخواست گزار سے فارم جمع کرانے کی جو رقم لی جاتی ہے،وہ واقعی اخراجات کے بقدر ہو ، رجسٹریشن فیس کے نام پر لوگوں سے محض رقم بٹورنا مقصود نہ ہو تو ایسی صورت میں مذکور اسکیم میں شمولیت اختیار کر کے ، قسطوں پر مکان خرید نا جائز اور درست ہے، بشر طیکہ اس میں درج ذیل شرائط کا لحاظ رکھا جائے:
(1): مجلس عقد ہی میں طے ہو کہ معاملہ ادھار اور قسطوں کا ہے۔ (2): یہ طے کر لیا جائے کہ کل کتنی قسطیں ہونگی اور ہر قسط کی مقدار کیا ہو گی۔ (3): کسی بھی قسط کی تاخیر کی صورت میں اضافی چار جزلا گو نہ کیا جائے۔
كما بحوث في قضايا فقهية معاصرة: لا مانع من أن يطالب البنك مستقرضية بأداء مبلغ مقابل التكلفات الإدارية التي تحملها في تقويم المشروعات, ومتابعة تنفيذها, ما دام ذاك المبلغ لا يجاوز التكلفات الفعلية الواقعة في ذلك المشروع خاصة. فإن كان من الممكن تحديد هذه التكلفات بدقة, فهو الأنسب والأوفق بأحكام الشريعة فإنه لا غبار على جوازه. (ص: 208)۔
و في الدر المختار: (يستحق القاضي الأجر على كتب الوثائق) والمحاضر والسجلات (قدر ما يجوز لغيره كالمفتي) فإنه يستحق أجر المثل على كتابة الفتوى اھ (6/ 92)۔
و في بحوث في قضايا فقهية معاصرة؛ (يستحق القاضي الأجر على كتب الوثائق, والمحاضر, والسجلات قدر ما يجوز لغيره كالمفتي ,فإنه يستحق أجر المثل على كتابة الفتوى اھ (ص: 209)۔
و في فقه البيوع: وكما يجوز ضرب الأجل لأداء الثمن دفعة واحدة، كذلك يجوز أن يكون أداء الثمن بأقساط، بشرط أن تكون أجال الأقساط ومبالغها معينة عند العقد، وقد يسمى البيع بالتقسيط.. وهو نوع من البيع المؤجل اھ (ج 1 ص 539) واللہ اعلم بالصواب
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1