اسلامی بینکاری

میزان بینک سے معاملات کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
85241
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

میزان بینک سے معاملات کرنے کا حکم

عرض یہ ہے کہ اگر ہم بینگ میزان میں رقم رکھ کر اس کا منافع لیں تو یہ سود سے پاک ہوگا؟ بینک میزان والوں کا کہنا یہ ہے کہ ہم آپ کی رقم حلال کے کاموں کی آمدنی میں خرچ کرتے ہیں، اور پھر اس کا منافع دیتے ہیں، اور ان کا کہنا یہ ہے کہ میزان بینک ایک شریعت سپروائزری بورڈ پر مشتمل ہے جسکی بین الاقوامی شہرت کے ممتاز اسلامی اسکالر نگرانی کر رہے ہیں، اور بینک کے منصوبوں اور سرگرمیوں کی منظوری دیتے ہیں، بینک کا ایک اپنا مستقل شریعت ایڈوائزر ڈاکٹر محمد عمران عثمانی ہے، جو کہ بینک کہ روز مرّہ کی شرعی معمولات کی نگرانی کرتے ہیں، بینک کا شریعت بورڈ مندرجہ ذیل افراد پر مشتمل ہے۔
چیرمین: جسٹس ریٹائرڈ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب ( پاکستان) ، ممبران: ڈاکٹر عبدالستار ابوغدہ (سعودی عرب)، شیخ حسام محمد اسحاق(بحرین)، ڈاکٹر محمد عمران عثمانی (پاکستان)، جناب علماءِ کرام اس کی وضاحت زبانی اور تحریری دونوں صورتوں میں چاہئیے، جسے ہم اپنے ساتھ ثبوت کے طور پر رکھ سکیں، نیز اگر بینکِ اسلامی کے بارے میں بھی معلومات ہوں تو فراہم کریں کہ اس کام سود سے پاک ہے کہ نہیں؟ آپ صاحبان کی بڑی مہربانی ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک اور بینک اسلامی کے معاملات شرعی ایڈوائزری بورڈ کی نگرانی میں اور اصولِ شرعیہ کے موافق ہوتے ہیں، اس لئے ان دونوں کے ذریعے سرمایہ کاری کی اجازت بھی دی جاتی ہے، جب کہ زیادہ احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ اگر خود مرابحہ ومضاربہ یا مشارکہ واجارہ کے ذریعے سرمایہ کاری کرسکتے ہوں، تو کسی بینک میں رقم انویسٹمنٹ سے احتراز ہی کیا جائے، اور اگر بوقتِ مجبوری بینک کے ساتھ کوئی معاملہ کرنا ہی پڑ جائے، تو میزان بینک اور بینک اسلامی کے ذریعہ سرمایہ کاری کی اجازت دی جاتی ہے، اس کے علاوہ دیگر بینکوں کے ساتھ معاملات انجام دینے سے منع کیا جاتا ہے، اس لئے سائل کو چاہیئے کہ اس کے موافق عمل کرے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 85241کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے "ماہانہ آمدنی"پروگرام میں انویسٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات