طلاق

ایک اور دو طلاق میں شک کا حکم

فتوی نمبر :
85318
| تاریخ :
2025-08-14
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک اور دو طلاق میں شک کا حکم

شوہر نے طلاق بائن دی اور نکاح نہیں کیا اور اسکے بعد 1 صریح طلاق دی اب بیوی کو یاد نہیں کہ طلاق صریح طلاق بائن کی عدت میں دی ہے یا طلاق بائن کی عدت کے بعد پہلے بیوی کو یاد تھا کہ طلاق صریح طلاق بائن کی عدت کے بعد دی ہے لیکن اب بیوی کو شک ہے کہ طلاق بائن کی عدت میں طلاق صریح دی ہے تو اب نکاح کے بعد کتنی طلاق شمار ہوں گی ایک یا دو؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں اولا اگر بیوی کو شوہر کی جانب سے ایک طلاق بائن دیئے جانے کے بعد دوسری طلاق سے قبل عدت گذرجانے کا یقین ہو لیکن اب کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اسے یہ خیال اور شک گزررہا ہو کہ کہی دوسری طلاق بھی عدت کے دوراں تو واقع نہیں ہو ئی تو فقط شک کی بنا پر دوسری طلاق واقع نہ ہو گی بلکہ میاں بیوی اگر باہمی رضامندی سے ساتھ رہنا چاہیں تو تجدید نکاح کرکے ساتھ رہ سکتے ہیں لیکن آئندہ کے لیئے شوہر کو فقط دو طلاقوں کا اختیار ہو گا ، اس لیئے طلاق کے معاملے میں خوب احتیاط چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الاشباہ و النظائر الیقین لایزال بالشک قولہ ﷺ اذا وجد احدکم فی بطنہ شیءا فشک لعلہ اخرج منہ شیئ ام لا فلایخرجن من المسجد حت یسمع صوتا او یجد ریحا رواہ مسلم (ص : 37 ناشر دار الفکر)
و فی الشامیة : قوله وموسوس) بالكسر ولا يقال بالفتح ولكن موسوس له أو إليه أي تلقى إليه الوسوسة، وقال الليث: الوسوسة حديث النفس، وإنما قيل موسوس لأنه يحدث بما في ضميره وعن الليث لا يجوز طلاق الموسوس الخ ( باب المرتد، ج 4،ص224،ط: سعید)
وفی رد المحتار الصریح یلحق الصریح ویلحق البائن بشرط العدۃ ( ج :3 ص : 306 ناشر سعید )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85318کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات