طلاق

طلاق کے متعلق حکم

فتوی نمبر :
85455
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے متعلق حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو 2 مئی 2025 کو کلمہ توحید پڑھ کر کہا کہ "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں "دوسرے دن لڑکی کی ماں کو کال کرکے کہا کہ " میں تمہاری بیٹی کو صبح طلاق دے کر بھیج دوں گا" چند دن بعد مجھے پھر کہاکہ "میں نےتمہیں طلاق دی" اس وقت سے اب تک تین حیض کی مدت گزرچکی ہے ،اور اب تک رجوع نہیں کیا گیا، مجھ پرکتنی طلاقیں واقع ہو ئیں؟ براہِ مہربانی قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں اگر واقعۃً شخص مذکور نے اپنی بیوی کوکلمہ توحید پڑھ کر مؤرخہ 2 مئی 2025کو مذکور الفاظ "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں "اور اس کے چند دن بعد دوسری مرتبہ "میں نےتمہیں طلاق دی " کے الفاظ کہہ دیےہوں ،تو اس سے اس کی بیوی پر دو طلاقِ رجعی واقع ہو چکی تھیں ،جبکہ مذکور الفاظ " میں تمہاری بیٹی کو صبح طلاق دے کر بھیج دوں گا" سے مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ،لہذا شوہر کو دوران ِ عدت رجو ع کا حق حاصل تھا، چنانچہ شوہر نے اگر واقعۃً دورانِ عدت زبانی طور پر یاعملاً میاں بیوی والا تعلق قائم کرکےرجوع نہ کیا ہو(جیسا کہ سوال میں لکھا ہے) تو عدت گزرنے پر میاں بیوی کا نکاح بالکلیہ ختم ہوچکا ہے، اور عورت اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے، البتہ اگردونوں دوبارہ ایک ساتھ رہنے پر آمادہ ہوں،اور ان کے درمیان واقعۃً فقط دو ہی طلاقیں ہو چکی ہوں،شوہر نے اسےاوپر ذکرکردہ الفاظ کے علاوہ تیسری طلاق نہ دی ہو تو باقاعدہ شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے حقِ مہر کے تقرر کے ساتھ ایجاب و قبول کرنےکے بعد ساتھ رہ سکتے ہیں،تاہم شوہر کے پاس آئندہ کے لئے فقط ایک طلاق کا اختیار باقی رہے گا ، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملے میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الدر المختار: (هي استدامة الملك القائم) بلا عوض ما دامت (في العدة) أي عدة الدخول حقيقة الخ (بنحو) متعلق باستدامة (رجعتك) ورددتك ومسكتك بلا نية لأنه صريح (و) بالفعل مع الكراهة (و) تصح (بتزوجها في العدة) به يفتى جوهرةاھ(3/398)۔
وفی الھندیہ: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهدايةاھ( 1 /470 ط:ماجدیہ)۔
وفی الفتاوى الهندية: إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية (1/ 473)۔
وفی العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية: صيغة المضارع لا يقع بها الطلاق إلا إذا غلب في الحال كما صرح به الكمال بن الهمام اھ(1/38)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85455کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات