طلاق

رخصتی اور ہمبستری سے پہلے تین طلاقیں دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہونگی ؟

فتوی نمبر :
85607
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

رخصتی اور ہمبستری سے پہلے تین طلاقیں دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہونگی ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:میں اصغر خان ولد بخت دیر خان نے نکاح کرنے کے بعد اور رخصتی سے پہلے اپنی زوجہ سے بغیر ملے ،بغیر مباشرت کے اپنی بیوی کو اسکے طلاق کے مطالبہ کرنے پر طلاق دی ہے ،بیوی نے کہا مجھے آزاد کردو ،تو میں نے کہا میں آپ کو طلاق دیتا ہوں ،یہ جملہ تین دفعہ استعمال کیا ،طلاق پشتو میں دی جس کے الفاظ یہ (طلاق یے ،طلاق یے ،طلاق یے )تھے ،کیا اب میں اس سے دوبارہ نکاح کرسکتا ہوں ،نکاح کی یہ تاریخ 2020۔05۔19 ،طلاق کی یہ تاریخ 2023۔02۔28 تھی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت اگر واقعۃ درست اور مبنی بر حقیقت ہو،اسمیں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ سائل نے رخصتی اور خلوت صحیحہ سے قبل مذکور الفاظ"طلاق یے ،طلاق یے ،طلاق یے"(طلاق ہو،طلاق ہو ،طلاق ہو)سے بیوی کو طلاق دی ہو تو پہلی طلاق سے بالکلیہ نکاح ختم ہوچکا اور بقیہ دو طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہوگئی ہیں،تاہم اب اگر دوبارہ باہمی رضامندی سے ایک ساتھ رہنا چاہیں تو شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ ایجاب وقبول کرکے تجدید نکاح کے بعد ساتھ رہ سکتے ہیں ،البتہ اس صورت میں آئندہ کیلئے سائل کو فقط دو/2 طلاقوں کا اختیار ہوگا ،اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: قال لزوجتہ غیر المدخول بہا انت طالق ثلاثا وقعن ،وان فرق بوصف او خبر او جمل بعطف او غیرہ بانت بالاولی لا الی عدۃ ولذا لم تقع الثانیۃ بخلاف الموطوءۃ حیث یقع الکل الخ
وفی الشامیۃ: قولہ وان فرق بوصف : نحو انت طالق واحدۃ وواحدۃ وواحدۃ ،او خبر نحو: انت طالق طالق طالق ۔(3/286)
وفی الھندیۃ: اذا کان الطلاق بائنا دون الثلاث فلہ ان یتزوجھا فی العدۃ وبعد انقضائہا ولا فرق فی ذلک بین کون المطلقۃ مدخولا بہا او غیر مدخول بہا۔(1/472)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 85607کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات