اسلامی بینکاری

دبئی میں اسلامک بینک سے مارگیج پر گھر خریدنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
85625
| تاریخ :
2025-08-27
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

دبئی میں اسلامک بینک سے مارگیج پر گھر خریدنا کیسا ہے؟

حضرت میں اپنی فیملی کے ساتھ دس سال سے دبئی میں رہتا ہوں، میرا گھر کرایہ کا ہے،اگر میں اس کرایہ کی رقم کو اسلامک مورگیج کرتا تو اب تک یہ گھر میرا ہوتا، مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ فلیٹ لینے کے پورے پیسے نہیں ہے، میں اسلامک مورگیج لے لوں،جو کہ مجھے بیس سال کا مل سکتا ہے، مگر میں اس کو جلد سے جلد ختم کروں گا، اسلامک بینکنگ میں یہ لوگ قسطوں پر دیتے ہیں، مگر جو قسطیں یہ طے کرتے ہیں، اس میں پرنسپل یعنی اصل رقم سمیت منافع بھی شامل کرتے ہیں، منافع کے ساتھ کابور کی مد میں کچھ رقم شامل ہوتی ہیں، اسلامک بینک ہو یا غیر اسلامی دونوں میں کابور کا کردار ہوتا ہے، کیونکہ سینٹرل بینک ایک ہے، ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیئے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مارگیج کے ذریعے حصول مکان کی صورت میں بھی اگر سودی معاملہ کرنا پڑتا ہوتو بلاشبہ ناجائز ہے، اور اس سے احتراز لازم ہے،البتہ اگر کوئی شخص، ادارہ یا بینک وغیرہ مطلوبہ مکان کی باضابطہ نقد خریداری کر کے اس پر اپنا مالکانہ قبضہ بھی کرلیں، اور اس کے بعد ادھار معاملہ کے ذریعے قسطوں پر بیج دیں اور اس طرح قسطوں کے معاملے میں ابتداءً ہی یہ طے کر لیا جائے یہ ادھار اور قسطوں کا معاملہ ہوگا، اس میں کل اتنی قسطیں ہونگی اور ہر قسط کی مالیت یہ ہوگی، کوئی چارجز بھی وصول نہ کی جاتی ہوں تو اس طرح کا معاملہ شرعاً جائز ہے، لہذا سائل کیلئے درج بالا طریقہ کار کے مطابق معاملہ کر کے ذاتی مکان کا مالک بننا جائز اور درست ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85625کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات