حرمت مصاهرت

سسر بہو کو شہوت سے چھو لے اور پھر جنات کے زیر اثر ہونے کا دعوی کرے تو عورت شوہر پرحرام ہوگی؟

فتوی نمبر :
85928
| تاریخ :
2025-09-07
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

سسر بہو کو شہوت سے چھو لے اور پھر جنات کے زیر اثر ہونے کا دعوی کرے تو عورت شوہر پرحرام ہوگی؟

میری شادی تایا زاد سے ہوئی ہے ۔میرے سسر نے جب میں سو رہی تھی تو میری شرم گاہ کو ہاتھ لگایا اور جب میں کمرے میں اکیلی ہوتی تو میرے کمرے میں آ کر زبردستی میرے چہرے کا بوسا لیتے۔ یہ بات میں نے شوہر کو بتائی تو ان کے پوچھنے پر انھوں نے کہا کہ یہ سب جنات نے کیا ہے میں نے نہیں ،کیا یہ کام واقعی جنات کا ہو سکتا ہے اور اس سے کیا میں اپنے شوہر کے لیے حرام ہو گئی ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کوئی شخص اپنی بہو کو بلا حائل شہوت کے ساتھ چھولے یا حائل تو ہو مگر جسم کی حرارت اسے محسوس ہو اور شوہر بھی اس بات کی تصدیق کر دے ،تو وہ عورت اپنے شوہر پر ہمیشہ کےلئے حرام ہوجاتی ہے،لہذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو،اس طور پر کہ سائلہ کے سسر نے واقعۃً سائلہ کی شرمگاہ کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگایا ہو،یا بغیر کسی حائل کے سائلہ کو شہوت کے ساتھ چھوا ہو، اور شوہر بھی سائلہ کی اس بات کی تصدیق کر تا ہو،تو اس صورت میں حرمتِ مصاہرت ثابت ہو کر سائلہ اپنے شوہر پر ہمیشہ کےلئے حرام ہوچکی ہے، اب دونوں کا ایک ساتھ میاں بیوی کی طرح ساتھ رہنا شرعاً جائز نہیں ، بلکہ شوہر پر لازم ہے کہ الفاظِ متارکت کہہ کر سائلہ کو اپنے نکاح سے فارغ کر دے، تا کہ وہ عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہو،جبکہ سائلہ کے سسر کا اپنے اس ناجائز حرکت کو جنات کا عمل قرار دیکر خود کو برئ الذمّہ قرار دینا درست نہیں،بلکہ اسے اپنے اس عمل پر بصدقِ دل توبہ واسغفار اور آئندہ کے لئے ایسے ناجائز امور سے اجتناب لازم ہے،اور سائلہ کو بھی اپنے تایا سے میل جول کے بجائے مکمل پردے کا اہتمام کرنا چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ:وإذا قبلها ثم قال: لم يكن عن شهوة أو لمسها أو نظر إلى فرجها ثم قال: لم يكن بشهوة فقد ذكر الصدر الشهيد - رحمه الله تعالى - في التقبيل يفتى بثبوت الحرمة ما لم يتبين أنه قبل بغير شهوة وفي المس والنظر إلى الفرج لا يفتى بالحرمة إلا إذا تبين أنه فعل بشهوة؛ لأن الأصل في التقبيل الشهوة بخلاف المس والنظر، كذا في المحيط. هذا إذا كان المس على غير الفرج وأما إذا كان على الفرج فلا يصدق أيضا، كذا في الظهيرية وكان الشيخ الإمام الأجل ظهير الدين المرغيناني يفتي بالحرمة في القبلة في الفم والخد والرأس وإن كان على مقنعة وكان يقول لا يصدق في أنه لم يكن بشهوة ( الی قولہ) رجل قبل امرأة أبيه بشهوة أو قبل الأب امرأة ابنه بشهوة وهي مكرهة وأنكر الزوج أن يكون بشهوة فالقول قول الزوج، وإن صدقه الزوج وقعت الفرقة الخ (القسم الثاني المحرمات بالصهرية،ج 2،ص 276،ط: ماجدیۃ)۔
وفي محيط البرهاني: وكان الشيخ الإمام ظهير الدين رحمه الله يفتي بالحرمة في القبلة ‌على ‌الفم ‌والذقن ‌والخد والرأس وإن كان على المقنعة وكان يقول : لا يصدق في أنه لم يكن بشهوة، الخ ( ‌‌الفصل الثالث عشر في بيان أسباب التحريم، ج 3، ص 66، ط : دار الكتب العلمية، بيروت)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مراد علی نمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85928کی تصدیق کریں
0     3
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کیااپنی منگیتر کی والدہ کا ہاتھ پکڑنے سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونے کی صورت میں نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بیٹی کے سینے پر ہاتھ پھیرنےسے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ویڈیو کے ذریعہ حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگا نےسے کیا میاں بیوی کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات