ہدیہ

بیٹی کو اس کا وراثتی حصہ اپنی زندگی میں دینے کا حکم

فتوی نمبر :
86054
| تاریخ :
2025-09-13
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

بیٹی کو اس کا وراثتی حصہ اپنی زندگی میں دینے کا حکم

کیا اپنی جائیداد میں سے اپنی بیٹی کو اس کا حصہ میں اپنی حیات میں ہی دے سکتا ہوں؟ وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کوئی بھی شخص اپنی مرضی و خوشی سے اپنی جائیداد میں سے کچھ حصہ اپنی زندگی میں کسی بیٹی یا بیٹے کو دینا چاہے تو اس کا اسے اختیار ہے، البتہ یہ حصہ دینا شرعاً ہبہ و گفٹ کہلائے گا، جس سے اس کا آئندہ مستقبل میں ترکہ میں سے حصۂ میراث ساقط نہ ہوگا، جبکہ اگر اس شخص کی دیگر اولاد بھی موجود ہو، تو مستحب یہ ہے کہ اس ہبہ اور اعطاء میں سب کو برابر رکھے ، کہ سب ہی اس کی اولاد ہیں کسی کو زیادہ کسی کو کم نہ دے ، البتہ کسی کی خدمت گزاری ، محتاجی ، یا دین داری وغیرہ امور کی بناء پر اسے دوسرے ورثاء کے مقابلہ میں کچھ زیادہ دینا چاہے تو اس کا اسے اختیار ہے مگر بلا وجہِ شرعی کسی وارث کو اپنی جائیداد سے بالکل محروم نہ کرے کہ یہ گناہ کی بات ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکاۃ المصابیح: عن النعمان بن بشیر أن أباہ أتی بہ الی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم فقال: إنی نحلت ابنی ھذا غلاماً، فقال: أ کل ولدک نحلت مثلہ؟ قال: لا قال: فأرجعہ و فی روایۃ قال: فاتقوا اللہ واعدلوا بین أولادکم الخ ( باب العطایا، ج: 1، ص: 261، ط: قدیمی )۔
و فی شرح المجلۃ: کل یتصرف فی ملکہ کیف شاء( الی قولہ) لأن کون الشیئ ملکاً لرجل یقتضی ان یکون مطلقاً فی التصرف فیہ کیف شاء الخ ( الفصل الاول فی بیان بعض قواعد فی احکام الاملاک، ج: 4، ص: 132، ط: مکتبۃ اسلامیۃ)۔
و فی رد المحتار: وفي الخانية: لا بأس بتفضيل بعض الأولاد في المحبة؛ لأنها عمل القلب، وكذا في العطايا إن لم يقصد به الإضرار، وإن قصده فسوى بينهم يعطي البنت كالابن عند الثاني، وعليه الفتوى الخ ( کتاب الھبۃ، ج: 5، ص: 696، ط: سعید)۔
و فی التاترخانیۃ: قال مشایخ العراق: الارث یجری فی آخر جزء من أجزاء حیاۃ الموّرِث، و قال مشایخ بلخ: الارث یجری بعد موت المورِّث الخ ( الفصل الرابع فی بیان الوقت الذی یجری فیہ الارث، ج: 20، ص: 215، ط: رشیدیۃ)۔
و فی البدائع: و ینبغی للرجل أن یعدل بین اولادہ فی النحلی لقولہ تعالی "إن اللہ یأمر بالعدل و الإحسان " الایۃ ( الی قولہ) و لان التسویۃ تألیف القلوب و التفضیل یورث الوحشۃ بینھم فکانت التسویۃ أولی و لو نحل بعضاً و حرم بعضاً جاز من طریق الحکم لأنہ تصرف فی ملکہ لا حق لأحد فیہ إلا أنہ لا یکون عدلاً الخ ( کتاب الھبۃ، ج: 6، ص: 127، ط: سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86054کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات