طلاق

زبردستی اور جبر میں زبانی دی ہوئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
86175
| تاریخ :
2025-09-17
معاملات / احکام طلاق / طلاق

زبردستی اور جبر میں زبانی دی ہوئی طلاق کا حکم

کیافرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان دین عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سائل گزشتہ رات بعدازعشاء اپنے ماموں کے گھرجارہاتھا کہ بیچ راستے میں چارنقاب پوش بندوں نے گھرکے قریب سے مجھے اسلحے کے زورپراغواکرکےزبردستی اپنے گاڑی میں بٹھاکرنامعلوم جگہ لے کرگئے،اس دوران تشددبھی کرتے رہے۔پھرایک مقام میں پہنچ کرمیری بیوی کی شناختی کارڈکی فوٹوکاپی بذریعہ موبائل دکھایا اورکہاکہ ہم صرف دوکام چاہتے ہیں:(1) یہ کہ آپ کوقتل کردیں (2)یا تم اپنی بیوی کوطلاق کردو۔ پھرایک نے ہوائی فائر بھی کی اوروہ تصویردکھاکرکہاکہ اس کوپہچانتے ہو؟ میں نے کہایہ میری بیوی ہے،اُنہوں نے کہااس کوطلاق کرو،ورنہ ہم تجھے قتل کریں گے ۔اس پرسائل نے مجبوراًاپنی بیوی کے ماں باپ کے نام لیتے ہوئے طلاق کے یہ الفاظ کہے ہیں:" رضاء ولی اورحسینہ کی بیٹی قندیل مجھ سے ایک،دو،تین شرطوں کے ساتھ طلاق "پھرتین کنکری بھی ڈالی ہے۔
اب پوچھنایہ ہے کہ اس اکراہ کی حالت میں کہے ہوئے الفاظ سے سائل کی بیوی پرشرعاًطلاق واقع ہوئی ہے یانہیں؟وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ حالتِ جبر واکراہ میں زبانی طور پر طلاق دینے کی صورت میں بھی شرعاًطلاق واقع ہوجاتی ہے، لہذا صورت مسئولہ میں جب سائل نے مذکور بندوں کی طرف سے قتل کی دھمکی دینے پر اپنی بیوی کے ماں باپ کا نام لیتے ہوئے مذکور الفاظ ” رضاء ولی اورحسینہ کی بیٹی قندیل مجھ سے ایک،دو،تین شرطوں کے ساتھ طلاق “ زبانی طور پر کہہ دیئے تو اس سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت ِمغلظہ ثابت ہوچکی ہے اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، جبکہ عورت کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الدر: (ويقع طلاق كل زوج بالغ عاقل) ولو تقديرا بدائع، ليدخل السكران (ولو عبدا أو مكرها) فإن طلاقه صحيح لا إقراره بالطلاق الخ۔ (کتاب الطلاق، ج:3، ص: 235، ط: سعید)۔
وفی الھندیۃ: يقع طلاق كل زوج إذا كان بالغا عاقلا سواء كان حرا أو عبدا طائعا أو مكرها كذا في الجوهرة النيرة الخ (فصل فيمن يقع طلاقه وفيمن لا يقع طلاقه کتاب الطلاق، ج: 1، ص: 353، ط: ماجدیۃ)۔
و فی الدر المختار: و البدعی ثلاث متفرقۃ أو ثنتان بمرۃ أو مرتین فی طھر واحد (لا رجعۃ فیہ أو واحدۃ فی طھر وطئت فیہ الخ۔
و فی الشامیۃ تحت: (قولہ و البدعی) منسوب إلی البدعۃ و المراد بھا ھنا المخرمۃ لتصریحھم بعصیانہ بحر ( قولہ ثلاثۃ متفرقۃ) و کذا بکلمۃ واحدۃ بالأولی الخ (کتاب الطلاق ج: 3، ص: 232، ط: سعید)۔
فتاوی فریدیہ میں ہے سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ان الفاظ میں طلاق دی ہے کہ تو مجھ پر تین شرط پر طلاق ہے کیا اس سے تین طلاق پڑتی ہیں حالانکہ لفظ شرط لغو معلوم ہوتا ہے؟ بینوا توجروا
الجواب: ہمارے بلاد کے عرف میں تین شرط تین دفعہ کو کہا جاتا ہے اس لئے اس عرف کی بنا پریہ بیوی مطلقہ مغلظہ ہوئی ہے ۔ (ج: 5، ص: 281)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86175کی تصدیق کریں
0     418
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات