امامت و جماعت

بہرے شخص کی امامت میں لقمہ کیسے دیا جائے؟

فتوی نمبر :
86622
| تاریخ :
2025-09-24
عبادات / نماز / امامت و جماعت

بہرے شخص کی امامت میں لقمہ کیسے دیا جائے؟

*السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ:*
*محترم و مکرم مفتی صاحب!*
امید ہے کہ مزاجِ گرامی بخیر و عافیت ہوگا، اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و برکت کے ساتھ دین کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
*استفسار یہ ہے کہ:*
"فتاویٰ محمودیہ" اور "کتاب النوازل" میں یہ تصریح موجود ہے کہ *بہرے شخص کی امامت شرعاً درست تو ہے، مگر لقمہ دینے میں دقت کے باعث اسے امام بنانا بہتر نہیں۔*
اب اگر کسی موقع پر *ایسا بہرا شخص امامت کے منصب پر فائز ہو جائے*، اور نماز میں *قرائت کی غلطی* یا *کوئی اور ایسا سہو* پیش آئے، جس پر لقمہ دینا ضروری ہو، تو:
*کیا اس صورت میں لقمہ دینا صرف زبان سے کافی ہوگا، یا کوئی اور طریقہ مثلاً جسمانی اشارہ یا قدموں کی حرکت* وغیرہ اختیار کی جائے؟
*رہنمائی فرما دیں کہ اس مخصوص حالت میں شریعت کی روشنی میں لقمہ دینے کا صحیح و شرعی طریقہ کیا ہوگا؟*
جزاکم اللہ أحسن الجزاء
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاّتوفقهاء كرام كي تصريحات كے مطابق مذكورمشكلات كي وجه سے بهرے شخص كوامام بنانے اورخودان كے امامت كرنے سے هي احتياط كرني چاهيے تاكه ان مشكلات كاسامنانه كرناپڑے ليكن اگر کسی موقع پر بہرا شخص امامت کرارہا ہو اور نماز میں ایسی غلطی ہوجائے جس کی اصلاح کی ضرورت ہو، تو ایسی صورت میں خفیف تنبیہی اشارہ، مثلاً ہاتھ کے اشارے، قدم کی ہلکی حرکت یا کوئی ایسا طریقہ اختیار کیا جائے(جوعمل كثيركے زمرے ميں نه آتاهو)جس سے نماز کی ہیئت اور خشوع میں زیادہ خلل نہ آئے۔تاهم اگر امام پھر بھی اصلاح نہ کرسکے تو مقتدی اسی کیفیت میں نماز مکمل کرلیں، اور اگر غلطی مفسدِ نماز ہو تو بعد میں اس نماز کا اعادہ کیا جائے

مأخَذُ الفَتوی

كمافي حاشية ابن عابدين = رد المحتار - ط الحلبي : (قوله ولا أمي بأخرس) ‌أما ‌اقتداء ‌أخرس بأخرس أو أمي بأمي فصحيح ط عن أبي السعود (قوله فصح عكسه) تفريع على التعليل لأن قدرة الأمي على التحريمة دليل على أنه أقوى حالا من الأخرس فصح اقتداء الأخرس به دون عكسه، ومفهومه أنه إذا لم يقدر صح اقتداء كل منهما بالآخر تأمل»(1/ 579)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86622کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات