رضاعت

جس لڑکی نے پھوپھی کی بیٹٰی کے ساتھ اس پھوپھی کا دودھ پیا ہو، تو کیا اس پھوپھی کے بیٹے سے اس کا نکاح جائز ہوگا؟

فتوی نمبر :
86851
| تاریخ :
2025-09-28
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / رضاعت

جس لڑکی نے پھوپھی کی بیٹٰی کے ساتھ اس پھوپھی کا دودھ پیا ہو، تو کیا اس پھوپھی کے بیٹے سے اس کا نکاح جائز ہوگا؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: دو لڑکیوں " فاطمہ " اور " عائشہ " نے ایک ساتھ عائشہ کی والدہ کا دودھ پیا ہے ، یہ دونوں آپس میں پھوپھی زاد بہن بھی ہیں ، اب ” فاطمہ “ عائشہ کے بڑے بھائی ” زید “ سے شادی کرنا چاہتی ہے ، ان دونوں کی شادی از روئے شریعت جائز ہوگی یا نہیں ؟ قرآن وحدیث کے مطابق جواب مرحمت فرمائیں ۔ نوٹ : عائشہ اور زید دونوں کی والدہ ایک ہی ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ اگر " فاطمہ " نے مدتِ رضاعت میں " عائشہ " کی والدہ کا دودھ پیا ہو، تو " فاطمہ" اپنی پھوپھی کی رضاعی بیٹی اور پھوپھی زاد بہن بھائیوں کی رضاعی بہن بن چکی ہے ۔ جس طرح حقیقی بھائی سے نکاح کرنا نا جائز ہے ،اسی طرح رضاعی بھائی سے بھی نکاح شرعاً ناجائزہے ، لہذا سوال میں مذکور "فاطمہ " نامی لڑکی کے بڑے بھائی " زید " کا نکاح "فاطمہ "سے شرعاً جائز نہیں ،جس سے اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا حتى أن المرضعة لو ولدت من هذا الرجل أو غيره قبل هذا الإرضاع أو بعده أو أرضعت رضيعا أو ولد لهذا الرجل من غير هذه المرأة قبل هذا الإرضاع أو بعده أو أرضعت امرأة من لبنه رضيعا فالكل إخوة الرضيع وأخواته وأولادهم أولاد إخوته وأخواته وأخو الرجل عمه وأخته عمته وأخو المرضعة خاله وأختها خالته وكذا في الجد والجدة اھ ( کتاب الرضاع، ج: 1، ص: 342، ناشر: دار الفکر )-
وفی النھر الفائق شرح کنز الدقائق: وحرم بها أي: بالرضاع (وإن قل): وهو ما يعلم وصوله إلى الجوف موجود (في ثلاثين شهرًا ما) أي: الذي (حرم بالنسب) أما تحريم القليل منه لإطلاق قوله تعالى: {وأخواتكم من الرضاعة} [النساء: 23] اھ ( کتاب الرضاع، ج: 2، ص: 299، ناشر: دار الکتب العلمیۃ )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86851کی تصدیق کریں
0     34
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت نے شیرخوار بچے کے منہ میں پستان دیا پھر اس کا کہنا کہ بچے نے دودھ نہیں پیا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بچی کا بڑی عمر کی عورت کی چھاتی منہ میں لینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رضاعت 0
  • مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بیٹے کی بہن سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 1
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نیت اور قصد کے بغیر دودھ منہ میں جانے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بھانجی کو دودھ پلانے کے بعد اپنے کسی بھی بیٹے سے اس کا نکاح کرانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس لڑکے کے بھائیوں نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی بیٹی سے مذکور لڑکے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس عورت کا دودھ پیا ہو اسکی بیٹی سے شادی کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 1
  • کیا چمچہ وغیرہ کے ذریعے دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعت کے متعلق شک کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • چودہ سال کی بچی کو دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • شک کی بناء پر حرمت رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • ایک مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا ممانی کا دودھ پینے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لےپالک بچی کو بھتیجی سے دودھ پلواکر محرم بنانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات