طلاق

غصے میں بیوی کو "فارغ کرتاہوں" بولنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
87440
| تاریخ :
2025-10-07
معاملات / احکام طلاق / طلاق

غصے میں بیوی کو "فارغ کرتاہوں" بولنے سے طلاق کا حکم

السلام علیکم میرے اور میری بیوی کے درمیان بات ہو رہی تھی اور میں نے غصے میں بیوی کو بولا کہ میں نوید خان اپنے ہوش و حواس میں تمہیں اپنی زندگی سے فارغ کرتا ہوں میری نیت طلاق کی نہیں تھی اور میرے نزدیک طلاق کے لیے صرف طلاق لفظ ہی استعمال ہوتا ہے۔اور دوسری بات میں اپنی بیوی کو جو لفظ بولنا چاہا رہا تھا وہ یہ تھا کہ میں نوید خان اپنے ہوش و حواس میں تمہیں اپنی زندگی سے فارغ نہیں کرتا ہوں۔اور میرے دل اور میری نیت کا گواہ میرا اللہ ہے۔
فتویٰ چاہئیے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ " فارغ " کا لفظ عند القرینہ طلاق صریح بائن کے لئے استعمال ہوتا ہے، اس لئے مذاکرۂ طلاق یا مطالبۂ طلاق کےوقت ان الفاظ کے بولنے سے بلا نیت بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے،لہذا سائل نے جب غصہ میں آکر بیوی کو مذکور الفاظ " تمہیں زندگی سے فارغ کرتاہوں " ایک مرتبہ کہہ د یے تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوکر میاں بیوی کا نکاح ختم ہوچکاہے، چنانچہ اس کے بعد بھی اگر میاں بیوی باہمی رضامندی سے ساتھ رہنا چاہتے ہوں تو نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ گواہان کی موجودگی میں باضابطہ ایجاب و قبول کرتے ہوئے تجدیدِ نکاح کرکے ساتھ رہ سکتے ہیں،لیکن آئندہ کے لئے شوہرکوفقط دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہو گا،اسلئے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدرالمختار: (فالکنایات لاتطلق بھا قضاء الأ بنیۃ او دلالۃ الحال)وھی حالۃ مذاکرة الطلاق أو الغضب (کتاب الطلاق،باب الکنایات،ج:3،ص:ِ296،ط:سعید)
فی ردالمختار:(قولہ أو لم ینؤ شیئا)وعما لوسبق لسانہ من قول أنت حائض مثلا فإنہ یقع قضاء فقط ،(الی قولہ)وأماالھازل فیقع طلاقہ قضاء ودیانۃلأنہ قصد السبب عالما بأنہ سبب فرتب الشرع حکمہ علیہ أرادہ او لم یردہکمامر (الی قولہ) ولو نوى الطلاق عن وثاق أو سبق لسانه إلى لفظ الطلاق يقع قضاء فقط أي لا ديانة لأنه لم ينوه. وفيه نظر لأن عدم وقوعه ديانة في الأول لأنه صرف اللفظ إلى ما يحتمله، وفي الثاني لعدم قصد اللفظ، واللازم من هذا أنه يشترط في وقوعه ديانة قصد اللفظ وعدم التأويل الصحيح(کتاب الطلاق،ج:3، ص:250، ط:سعید)
وفی بدائع الصنائع:وأما إن كان أحدهما حرا، والآخر مملوكا فإن كانا حرين فالحكم الأصلي لما دون الثلاث من الواحدة البائنة، والثنتين البائنتين هو نقصان عدد الطلاق، وزوال الملك أيضا حتى لا يحل له وطؤها إلا بنكاح جديد ولا يصح ظهاره، وإيلاؤه ولا يجري اللعان بينهما ولا يجري التوارث ولا يحرم حرمة غليظة حتى يجوز له نكاحها من غير أن تتزوج بزوج آخر؛ لأن ما دون الثلاثة - وإن كان بائنا - فإنه يوجب زوال الملك لا زوال حل المحلية(کتاب الطلاق فصل فی بیان حکم الطلاق البائن،ج:3،ص:187،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87440کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات