طلاق

رخصتی کے بعد طلاق کی صورت میں عورت مہر اور تحائف کی حقدار ہوگی یا نہیں ؟

فتوی نمبر :
87628
| تاریخ :
2025-10-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق

رخصتی کے بعد طلاق کی صورت میں عورت مہر اور تحائف کی حقدار ہوگی یا نہیں ؟

میری شادی (نکاح اور رخصتی) کے 5 ماہ گزر جانے کے بعد میرے شوہر نے مجھے میرے والد کے گھر بھیج دیا۔ اُس کے 6 ماہ بعد انہوں نے مجھے طلاق کا تحریری نوٹس بھیجا۔اور اُن کا کہنا ہے کہ بیوی حق مہر اور سب تحائف (جو سونے کی صورت میں بیوی کو پہنائے گئے) کی حق دار نہیں کیونکہ 4 ماہ میں بیوی ازدواجی تعلق قائم کرنے میں قاصر رہی ہے۔جبکہ بیوی کے مطابق وہ کنواری نہیں ہے اور 4 ماہ دونوں رخصتی کے بعد الگ شہر، الگ گھر میں اکیلے رہے ہیں۔
1۔ تو کیا شوہر کے مطابق ازدواجی حق ادا نہ کرنے کی وجہ سے بیوی حق مہر کی حق دار نہیں رہتی جو کہ نکاح نامہ میں مہر معجل لکھ کر نکاح کے وقت ہی ادا کر دیا گیا تھا؟
2۔ اور جو تحائف سونے کی صورت میں بیوی کو پہنائے گئے اُن کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے، طلاق کی صورت میں؟
3۔ بیوی کو جو بارات میں سلامی کے پیسے دئیے گئے، وہ کس کا حق ہے ؟
(شوہر نے بیوی کا آدھا حق مہر اور سب تحائف اور سلامی کے نقد پیسے اپنے پاس رکھ لئے ہیں، اور آدھا مہر یہ بول کر واپس کیا کہ یہ تمہارا کھانا پکانے کے بدلے، تم اس کی بھی حق دار نہیں ہو۔ اس معاملے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ کیا بیوی کسی چیز کی حقدار نہیں رہتی؟ کیا روز قیامت شوہر مجرم ہونگے؟ )

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں اگر میاں بیوی کے درمیان خلوت صحیحہ متحقق ہو چکی ہو اگرچہ اس دوران میاں بیوی میں ازدواجی تعلقات قائم نہ بھی ہوئے ہوں تب بھی بیوی طلاق کی صورت میں پورے حق مہر کی حقدار بن چکی ہے ،لہذا شوہر کا طلاق دے کر اس کے آدھے مہر سے منکر ہو جانا جائز نہیں ،اس پر لازم ہے کہ وہ بیوی کو نکاح کے موقع پر طے کیا گیا پورا حق مہر اس کے حوالے کر دے ،نیز بارات کے موقع پر سلامی کے نام پر بیوی کو دیے کے تحائف اور رقم اس کی ملکیت ہیں ،طلاق کے بعد کسی کو اس کی واپسی کے مطالبے کا حق حاصل نہیں ،البتہ حق مہر کے علاوہ زیورات کی شکل میں جو سونا دلہن کو دیا جاتا ہے، وہ ہمارے عرف و رواج میں بطور عاریت پہنوائے کے طور پر دیا جاتا ہے، جو علیحدگی کی صورت میں شوہر کو واپس لینے کا اختیار ہوتا ہے، لہذا اگر سائلہ کے سسرال کا عرف بھی یہی ہو تو اس کے شوہر کا مذکور زیور اپنے پاس روکنے کا حق حاصل ہے جس کی واپسی کا مطالبہ کرنے سے سائلہ کو احتراز کرنا چاہیے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87628کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات