السلام علیکم ! مولانا صاحب میں کسی کو پسند کرتی ہوں اور چاہتی ہوں وہاں اللہ کی رضا سے جلدی میرا رشتہ ہو جائے۔ اور خود وہاں سے میرے لئے رشتہ آجائے ، آپ مجھے وظیفہ بتادیں برائے مہربانی۔
سائلہ کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور خوب توجہ و دہیان سے دعا کرے بایں طور کہ نماز پنج وقتہ کی پابندی کے ساتھ ساتھ چالیس دنوں تک نماز فجر کے بعد سورہ طارق چالیس مرتبہ اور نماز عشاء کے بعد اکیس دنوں تک پابندی کے ساتھ گیارہ سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور ان وظائف کے بعد خوب توجہ و دہیان سے دعا بھی کرے۔ اگر یہ رشتہ اس کے مستقبل کے اعتبار سے بہتر ہوا تو ضرور طے ہو جائے گا۔ ورنہ اس سوچ میں پڑ کر اسے روگ بنانے سے احتراز اور اپنے والدین وغیرہ کےمشورہ کے موافق عمل کی ضرورت ہے۔