طلاق

خلع کے مطالبہ کے جواب میں "طلاق،طلاق، طلاق" کہنے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

فتوی نمبر :
87905
| تاریخ :
2025-10-16
معاملات / احکام طلاق / طلاق

خلع کے مطالبہ کے جواب میں "طلاق،طلاق، طلاق" کہنے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

کیا فرماتے ہیں حضرات مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میری شادی کو 13 سال ہوئے ہیں، میرے تین بچے ہیں ،ایک بیٹی ہے جس کی عمر 10 سال ہے ،دو بیٹے ہیں ،ایک کی عمر7 سال اور دوسرے کی 3 سال ہے، 13 سالوں کے درمیان مستقل گھریلو ناچاقی، بدزبانی، بداخلاقی اور بچوں پر عدم دلچسپی ،روز کی لڑائی اور جھگڑوں سے اور بار بار ایک ہی الفاظ کا اصرار کرتی تھی ،مجھے خلع دو، مجھے خلع دو، مجھے خلع دو، میری اہلیہ کے خلع کے مطالبے پر دل برداشتہ ہو کر میں نے علیحدگی اختیار کی ہے ،لہذا میرے نکاح میں جو حق مہر تھا، وہ میں نے ادا کیا ہے ،جو کہ نکاح کے فارم میں تحریری طور پر موجود ہے، 12 مثقال سونا جو میں نے ادا کر دیا ہے جس میں سے ایک تولہ سونا میری غیر موجودگی میں میری اہلیہ کے مطابق گم ہو گیاہےاور ایک تولہ سونا ہم دونوں کے مشورے اور رضامندی سے خرچ ہو گیا ہے اور میری ماہانہ آمدنی 35 ہزار سے 38 ہزار تک ہے ،تو لہذا میرے بچوں کے ماہانہ اخراجات، اور عدت کی رقم، اور حق مہر کی شرعی رہنمائی کی جائے۔
نوٹ: بیوی کے بار بار خلع کے مطالبے کے جواب میں ،میں نے تین مرتبہ یہ الفاظ بولے ”طلاق، طلاق، طلاق “اب معلوم کرنا ہے کہ اس صورت میں طلاق واقع ہوئی ہے کہ نہیں اور اب آئندہ ہمارے لیے کیا حکم ہے؟ اس طرح مہر، باقی اخراجات کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ جب سائل نے اپنی بیوی کے باربار خلع کے مطالبہ پر مذکورالفاظ”طلاق ، طلاق ،طلاق ، کہہ دئے، تو اس سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اب رجوع نہیں ہو سکتا اور بغیر حلالۂ شرعیہ کے دوبارہ با ہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ وہ فوراً ایک دوسرے سےعلیحدگی اختیا ر کر یں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ، ورنہ دونوں سخت گنا ہ گار ہوں گے، جبکہ عورت ایام ِعدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ، نیز بچوں کی کفالت کے متعلق تفصیل یہ ہیکہ سائل کی جس بیٹی کی عمر دس سال اور جس بیٹے کی عمر سات سال تک پہنچ چکی ہیں ،انہیں والد اپنی تحویل میں لے سکتا ہے، البتہ جس بچے کی عمر تین سال ہے،وہ سات سال کی عمر تک اپنی والدہ کی پرورش میں رہے گا ، بشرطیکہ اس دوران والدہ اس بچے کے کسی غیر ذی رحم محرم سے نکاح نہ کرے ،ورنہ ماں کا حقِ پرورش ختم ہوکر بچہ کی نانی کو یہ حق منتقل ہوجائے گا اور نانی نہ ہونے کی صورت میں بچے کی دادی ،اس کے بعد خالہ اور پھر پھوپھی کو بالترتیب حقِ پرورش حاصل ہوگا ،جبکہ سائل اگر بیوی کا حق مہر اداکر چکا ہے تو وہ بیوی کی ملکیت ہے ، طلاق کی صورت میں اس سے واپسی مطالبہ درست نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في تنزيل القرآن :(فَإِنْ طَلَّقَها فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زوجًا غيره(البقرة : 230)۔
وفي صحيح البخاري:عن عائشة " أن رجلا طلق امراته ثلاثا فتزوجت فطلق، فسئل النبي صلى الله عليه وسلم: اتحل للأول؟ قال: لاحتى يذوق عسيلتها كما ذاق الأول" (کتاب الطلاق،باب من اجاز طلاق الثلاث،ح4961،ج5،ص2014،ط:دار ابن کثیر)۔
وفى الهنديه :وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل لہ حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها، كذا في الهداية الخ(کتاب الطلاق، الباب السادس في الرجعة وفيما تحل به المطلقة وما يتصل به، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به،ج1،ص473،ط:ماجدیۃ)
وفيها ايضاً:أحق الناس بحضانة الصغير حال قيام النكاح أو بعد الفرقة الأم إلا أن تكون مرتدة أو فاجرة غير مأمونة كذا في الكافي والأم والجدة أحق بالغلام حتى يستغني وقدر بسبع سنين وقال القدوري حتى يأكل وحده ويشرب وحده ويستنجي وحده وقدره أبو بكر الرازي بتسع سنين والفتوى على الأول،والأم والجدة أحق بالجارية حتى تحيض وفي نوادر هشام عن محمد-رحمه الله تعالى-إذابلغت حدالشهوة فالأب أحق وهذا صحيح هكذا في التبيين الخ(کتاب الطلاق،الباب السادس عشر في الحضانة،ج1،ص541،ط:ماجدیۃ)۔
وفيها ايضاً:والمعتدة عن الطلاق تستحق النفقة والسكنى كان الطلاق رجعيا أو بائنا،أو ثلاثا حاملا كانت المرأة،أو لم تكن كذا في فتاوى قاضي خان الاأصل أن الفرقة متى كانت من جهة الزوج فلها النفقة وإن كانت من جهة المرأة إن كانت بحق لها النفقة، وإن كانت بمعصية لا نفقة لها الخ( کتاب الطلاق، الباب السابع عشر في النفقات وفيه ستة فصول الفصل الثالث في نفقة المعتدة،ج1،ص557،ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87905کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات