طلاق

سسرال والوں کا داماد سے طلاق دینے پر اصرار کرنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
87953
| تاریخ :
2025-10-17
معاملات / احکام طلاق / طلاق

سسرال والوں کا داماد سے طلاق دینے پر اصرار کرنا جائز ہے؟

السلام علیکم! میرے سسرال والے مسلسل مجھے سات مہینے سے پریشرائز کر رہے ہیں طلاق دینے کے لیے ۔میری بیگم میرے سسر کے ساتھ گئی اور واپس نہیں آئی۔ جب میں اور میرے گھر والے لینے گئے تو سسر نے بہت بدتمیزی بھی کی میرے اور میرے گھر والوں کے ساتھ اور سامان بھی سارا لے گئے ہیں اور بار بار کہہ رہے ہیں کہ طلاق دے دو ۔میری بیٹی نہیں آئے گی۔ اب آپ بتائیں اس میں، میں کیا کروں؟ اس کا کوئی فتوی نکالیں ،میں چھوڑنا نہیں چاہتا ۔میں نے اللہ کی رضا کے لیے نکاح کیا تھا اور میں طلاق نہیں دینا چاہتا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس کی بیوی کیوں اس سے طلاق لینا چاہتی ہے تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ،تاہم صورت مسئولہ میں سائل کاسسراگرواقعۃًکسی معقول وجہ کےبغیرسائل سےاپنی بیٹی کی طلاق کامطالبہ کررہاہے، جبکہ سائل بیوی کے تمام حقوق ادا کر رہا ہو تواُس کایہ مطالبہ شرعاًدرست نہیں ہے،لہذاسائل کےسسرکوچاہیئےکہ وہ اپنی بیٹی کاگھراُجاڑنےکے بجائےبسانےکی کوشش کرے،اورکبھی کبھاراگربالفرض سائل اوراُس کی بیوی یا سائل اور اُس کےسسرال والوں کےدرمیان کوئی چھوٹی موٹی بات یاغلط فہمی ہوبھی جائےتوفریقین اُسےافہام وتفہیم کےذریعےحل کرنےکی کوشش کریں۔
تاہم سائل کاسسراگرسائل کی بیوی کوکوشش کےباوجودسائل کےپاس نہ آنےدیتاہواورعلیحدگی پر ہی مصرہو،تو پھرسائل کیلئے مجبوری کی صورت میں اُسے طلاق دیناجائزہوگااور اس کی وجہ سے وہ گناہ گار بھی نہ ہوگا ،بلکہ سائل کےاِس مکروہ فعل کےارتکاب کابوجھ سائل کےسسرپرہوگا،البتہ اس صورت میں بھی سائل کو ایک ساتھ تین طلاقیں دینا شرعا جائز نہیں ،بلکہ ایک طلاق بائن دے دے تاکہ تجدید نکاح کی صورت میں واپسی ممکن ہو۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87953کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات