طلاق

طلاق نامہ کے ذریعہ دی ہوئی تین طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
87993
| تاریخ :
2025-10-18
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق نامہ کے ذریعہ دی ہوئی تین طلاق کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ !اپنے طلاق کے مسئلے میں آپ سے شرعی رہنمائی چاہتا ہوں۔واقعہ کچھ اس طرح ہے:
میری شادی فلانہ سے 12 جون 2019 کو ہوئی تھی، کچھ گھریلو مسائل اور لڑکی والوں کے دباؤ کی وجہ سے اُنہوں نے میرے خلاف جھوٹے مقدمات دائر کیے،انہی حالات میں عدالت کے ذریعے طلاق کی کارروائی (divorce formality) انجام دی گئی، میں نے زبان سے کوئی طلاق کے الفاظ نہیں کہے، بلکہ صرف عدالت کے کاغذات میں یہ لکھ دیا کہ ’’میں نے فلاں فلاں تاریخ کو تین طلاقیں دی ہیں‘‘ تاکہ مقدمہ ختم ہو جائے،میری نیت طلاق دینے کی نہیں تھی، صرف رسمی کارروائی کے طور پر یہ بات لکھی گئی تھی، عدالت کے فیصلے کے مطابق، میں نے 5.25 لاکھ روپے دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی، اب میری بیوی فلانہ کو احساس ہو گیا ہے کہ اس کے گھر والوں نے غلطی کی تھی، اور وہ دوبارہ مجھ سے نکاح کرنا چاہتی ہے۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کسی اور سے شادی نہیں کرے گی،۔صرف مجھ سے ہی نکاح کرنا چاہتی ہے۔
میرے سوالات:
1. کیا اس صورت میں، جب میں نے نیت کئے بغیر صرف عدالت کے کاغذات میں طلاق لکھی تھی، تو کیا شرعاً طلاق واقع ہوگئی؟
2. اگر طلاق واقع نہیں ہوئی، تو کیا ہم دوبارہ نیا نکاح کرسکتے ہیں؟
3. اگر طلاق واقع ہوگئی ہو، تو کیا بغیر حلالہ کے دوبارہ نکاح ممکن ہے؟
قرآن و سنت اور فقہی اصولوں کی روشنی میں اس مسئلے میں درست رہنمائی کی درخواست ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائل نےبلا کسی جبر و اکراہ کے اپنی مرضی سے تین طلاق تحریری طور پر عدالت میں جمع کرا دی ہے، اگرچہ یہ رسمی کاروائی کے طور پر ہو، تب بھی اس سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا، جبکہ عورت ایامِ عدت گزرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔
اور حلالۂ شرعیہ یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر سے علیحدگی اور عدتِ طلاق گزارنے کے بعد ،بغیر کسی شرط کے کسی دوسرے مسلمان شخص سے نکاح کرے اور حقوقِ زوجیت ادا کرے ، چنانچہ اگر وہ دوسرا شخص بھی اس سے ایک مرتبہ ہمبستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کے تحقق کیلئے ضروری ہے) کے فوراً بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصے بعد طلاق دیدے یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہو جائے، بہر صورت اس کی عدت گزارنے کے بعد اگر وہ پہلے شوہر کے نکاح میں آنا چاہے اور پہلا شوہر بھی اس کو رکھنے پر رضامند ہو تو نئے مہر کے تقرر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِ نکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں، تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوجِ ثانی نکاح کے بعد طلاق دے تاکہ زوجِ اول کے لئے عورت دوبارہ حلال ہو جائے مکروہ ہے اور احادیثِ مبارکہ میں ایسے عمل کرنے والوں کو ملعون قرار دیا گیا ہے، البتہ بغیر شرط کے بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: (فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجًا غيره)۔ (البقرہ :230)-
و في الفتاوى الهندية : وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة لا تخلو أما إن أرسل الطلاق بأن كتب: أما بعد فأنت طالق، فكما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة الخ۔ ( الفصل السادس في الطلاق بالكتابة ، ج: 2 ، ص: 255 ، ط: رشيدية )۔
و في بدائع الصنائع : و أما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك ، و زوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر ؛ لقوله عز وجل فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره ، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة الخ۔ ( فصل وأما حكم البائن،ج: 3،ص:187،ط: سعيد )۔
و فی الفتاوى الھندیۃ: و ان کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ و ثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا و یدخل بھا ثم یطلقھا أو یموت عنھا کذا فی الھدایۃ إلخ۔ (ج: 1، ص: 473، ط: سعید)-
وفی رد المحتار تحت : ( قولہ طلقت بوصول الکتابۃ ) أی الیھا (الی قولہ) ولو استکتب من آخر کتاباً بطلاقھا و قرأہ علی الزوج فأخذہ الزوج و ختمہ و عنونہ و بعث بہ الیھا فأتاہ و قع الخ۔ (کتاب الطلاق،ج: 3،ص: 246،ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87993کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات