السلام علیکم ! کیا سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کا”سروہ اسلامک سیونگز اکاؤنٹ“(SISA) ماہانہ منافع حاصل کرنے کے لئے حلال ہے؟
ہماری معلومات کی حد تک ”سروہ سیونگ اکاؤنٹ“ پالیسی مستند علماءِ کرام ومفتیانِ عظام پر مشتمل بورڈ کی تیار کردہ ہے اور اس کی نگرانی بھی مفتیانِ کرام کا شرعیہ بورڈ کر رہا ہے، لہذا نیشنل سیونگ اکاؤنٹ کے ”ثروہ اسلامک سیونگ اکاؤنٹ“ کھلوانے اور اس سے مستفید ہونے کی شرعاً گنجائش ہے۔