طلاق

بیوی کو "طلاق ، طلاق،"طلاق" کہنے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

فتوی نمبر :
88297
| تاریخ :
2025-10-25
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کو "طلاق ، طلاق،"طلاق" کہنے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

السلام علیکم ! میرا نام اسامہ ہے ،میں ہارون آباد کا رہنے والا ہوں مجھے آپ کی مدد درکار ہے ایک شرعی مسئلہ میں ۔جس کی تفصیل یہ ہے کہ: میرے اور میری بیوی کا نکاح ہوچکاہے، نکا ح نامہ ڈیجیٹل بھی بنا ہوا ہےاور پاکستان کے قانون کے مطابق رجسٹرڈ ہے ،لیکن رخصتی ابھی نہیں ہوئی تھی ۔ہم دونوں مل چکے تھے ،ایک فون کال پر ہماری لڑائی ہو گئی ،جذباتی حالت میں ،میں نے غصے میں "طلاق"،"طلاق"،"طلاق"کے الفاظ ایک ہی سانس میں بول دیئے،اس کے بعد پانچ دن ہو چکے ہیں ہم دونوں بہت محبت کرتے ہیں اور ایک ساتھ زندگی گزارنے کی نیت رکھتے ہیں ۔میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ طلاقیں شریعت کے مطابق واقع ہوچکی ہیں ؟اگر واقع ہو چکی ہوں تو کیا ابھی ہم ساتھ رہ سکتے ہیں یا نیا نکاح کرنا ہوگا ؟پاکستان کے قانون کے مطابق اس کی قانونی حیثیت کیا ہے ؟میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ اس مسئلے کا تفصیلی فتوی دے تاکہ ہم اپنی زندگی آگے صحیح راستے پر چلا سکیں ۔اللہ آپ کو خیر سے اجر دے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اور اس کی بیوی کو نکاح کے بعد اگر ایسی تنہائی میں ملاقات کا موقع میسر آیا ہو، جس میں ہمبستری کرنے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور اس کے بعد سائل نے موبائل فون پر بیوی کو تین دفعہ طلاق کے الفاظ کہہ دیئے ہوں ،تو ایسی صورت میں سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب بغیر حلالہ شرعیہ کے دوبارہ آپس میں نکاح نہیں ہوسکتا ،اور طلاق واقع ہونے کے بعد دونوں کا ایک ساتھ رہنا اور میاں بیوی والے تعلقات قائم کرنا سخت گناہ اور حرام ہے، لہذا دونوں کو چاہیئے کہ ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں جبکہ عدت گزارنے کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔
حلالۂ شرعیہ یہ ہےکہ عورت اپنےشوہرسےعلیحدگی اورعدتِ طلاق گزارنےکےبعدبغیرکسی شرط کےکسی دوسرےمسلمان شخص سےنکاح کرےاور حقوقِ زوجیت اداکرے،چنانچہ اگر وہ دوسراشخص بھی اس سےایک مرتبہ ہمبستری(جو کہ حلالہ شرعیہ کےتحقق کےلیےضروری ہے)کےفوراً بعد یا پھرازدواجی زندگی کےکچھ عرصہ بعدطلاق دیدے،یابیوی سے پہلےشوہرکا انتقال ہوجائے،بہرصورت اس کی عدت گزارنےکےبعداگروہ پہلےشوہرکےنکاح میں آناچاہے، اورپہلاشوہربھی اس کو رکھنےپررضامندہو،تونئے مہرکےتقرر کےساتھ دو گواہوں کی موجودگی میں باقاعدہ ایجاب وقبول کرتے ہوئےعقدِنکاح کرکےباہم میاں بیوی کی حیثیت سےزندگی بسرکرسکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی





واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عاشق یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88297کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات