طلاق

تین طلاقوں کے بعد اگر شوہرقرآن کا حلف اٹھا کر انکارکرے تو کیا طلاقیں واقع نہ ہونگی؟

فتوی نمبر :
88312
| تاریخ :
2025-10-25
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاقوں کے بعد اگر شوہرقرآن کا حلف اٹھا کر انکارکرے تو کیا طلاقیں واقع نہ ہونگی؟

ایک شخص تین دفعہ طلاق دے دیتا ہے اور فتوی لاتا ہے کہ میں نے طلاق نہیں دی اور ہاتھ میں قرآن اٹھا کر بولتا ہے کہ میری نیت یہ نہیں تھی تو کیا کیا جائے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ واضح اور صریح الفاظ میں دی جانے والے طلاقوں کے وقوع کے لئے نیت ضروری نہیں اور نہ ہی قرآن کی حلف اٹھانے کی وجہ سے وقوع طلاق متاثر ہوتی ہے، لہذا اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو رخصتی اور خلوت صحیحہ کے بعد واضح اور صریح الفاظ میں تین طلاقیں دیدیتا ہے تو اس سے اگرچہ اس کی نیت طلاق دینے کی نہ ہو ، تب بھی اسکی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو جائے گی جس کے بعد رجوع نہیں ہوسکتا ، اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا، جبکہ عورت عدت گزرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی:{فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ} [البقرة: 230]۔
و فی سنن ابی داؤد : عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ ﷺ قال ثلٰث جدھن جد و ھزلھن جد النکاح و الطلاق و الرجعۃ الخ (کتاب الطلاق، ج: 1، ص: 919، ط: البشری)۔
و فی رد المحتار: لأن الصریح لا یحتاج الی النیۃ الخ (باب الصریح، ج: 3، ص: 249، ط: سعید)۔
و فی الھدایۃ: الطلاق علی ضربین : صریح و کنایۃ، فالصریح: قولہ أنت طالق، و مطلقۃ،و طلقتکِ، فھذا یقع بہ الطلاق الرجعی؛ لأن ھذہ الألفاظ تستعمل فی الطلاق، و لا یستعمل فی غیرہ، فکان صریحاً،و أنہ یعقب الرجعۃ بالنص. و لا یفتقر إلی النیۃ لأنہ صریح فیہ، لغلبۃ الاستعمال الخ (باب ایقاع الطلاق، ج: 2، ص: 61، ط: البشری)۔
و فی بدائع الصنائع: و اما الطلقات الثلاث فحکمھا الاصلی ھو زوال الملک، وزوال حل المحلیۃ ایضا حتی لایجوز لہ نکاحھا قبل التزوج بزوج آخر، لقولہ عز و جل (فان طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ سواء طلقھا ثلاثا متفرقا أو جملۃ واحدۃ الخ(فصل فی حکم الطلاق البائن، ج: 3، ص: 187، ط ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88312کی تصدیق کریں
0     47
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات