طلاق

حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

فتوی نمبر :
88342
| تاریخ :
2025-10-27
معاملات / احکام طلاق / طلاق

حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

میری شادی کو پانچ سال ہو چکے ہیں، میں نے شادی کے بعد صرف ایک سال اپنے شوہر کے ساتھ گزارا، جس دوران ہمارے درمیان شدید ذہنی و مزاجی اختلافات رہے، ان کے رویے کی وجہ سے ازدواجی زندگی نبھانا ممکن نہ تھا، اس لیے میں اپنے والدین کے گھر واپس آگئی،مجھے والدین کے گھر آئے چار سال ہو چکے ہیں،اس عرصے میں نہ شوہر نے میرا کوئی خرچ دیا ، اور نہ ہم نے کسی قسم کا تعلق رکھا، مزید یہ کہ وہ تین سال پہلے دوسری شادی بھی کر چکے ہیں،اس کے باوجود وہ نہ طلاق دے رہے ہیں، نہ رشتہ ختم کر رہے ہیں، اور مجھے اسی طرح لٹکایا ہوا ہے،براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ایسی صورت میں میرے نکاح کا کیا حکم ہے؟ اور میں اس رشتے کو ختم کر کے اپنی زندگی نئے سرے سے شروع کرنے کے لیے کیا شرعی اقدام کر سکتی ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے اپنے شوہر کے ذکر کردہ رویہ کی وجوہات بیان نہیں کی، اور نہ ہی شوہر کا بیان شامل کیا ہے، کہ جس طرح سائلہ کو اپنے شوہر کے رویہ پر اعتراض ہے، اسی طرح شوہر بھی سائلہ کی رویہ سے مطمئن ہے یا نہیں، تا ہم میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں ،اور دونوں کے ذمہ شرعاً ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری لازم ہے، اور اس میں جان بوجھ کر کوتاہی کرنا شرعاً ناجائز اور حرام ہے ،لہذا سائلہ کو چاہیئے کہ پہلے تو وہ خاندان کے بڑوں کے ذریعہ معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کرے ،اور اگر اس سے معاملہ حل نہ ہو اور نہ ہی سائلہ کا خاوند سائلہ کو رکھنے یا اسے نان و نفقہ دینے کے لیے تیار ہو،تو ایسی صورت میں سائلہ اس سے خلع یا طلاق کے ذریعہ علیحدگی حاصل کر سکتی ہے، اور اس کی وجہ سے وہ شرعا گنہگار نہ ہوگی، اور اگر وہ طلاق یا خلع بالمال کے لیے تیار نہیں ہے ، تو ایسی صورت میں سائلہ تنسیخِ نکاح کی طرف بھی جا سکتی ہے ،جس کا طریقہ کار معلوم کرنے پر فراہم کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال تعالی: فإن خفتم ألا یقیما حدود اللہ فلا جناح علیھما فیما إفتدت بہ تلک حدود اللہ فلا تعتدوھا ( الآیۃ 228، سورۃ البقرۃ )۔
و فی أحکام القرأن للجصاص: (و عاشروھن بالمعروف) امر للازواج بعشرۃ نسائھم بالمعروف و من المعرروف أن یوفیھا حقھا من المھر و النفقۃ و القسم و ترک أذاھا بالکلام الغلیظ و الإعراض عنھا و المیل إلی غیرھا و ترک اللعبوس و القطوب فی و جھھا بغیر ذنب و ما جری ذلک و ھو نظیر قولہ تعالی ( فامساک بالمعروف أو تسریح بإحسان الخ ( با حد الزانیین ج: 2، ص:109،ط: سہیل اکیڈمی لاھور )۔
و فی تفسیر روح المعانی: ( و عاشروھن) أی خالقوھن ( بالمعروف) و ھو ما لا ینکر الشرع و المروءۃ و المراد ھھنا النصفۃ فی القسم و النفقۃ و الاجمال فی القول و الفعل و قیل المعروف أن لا یضربھا و لا یسئ الکلام معھا و یکون منبسط الوجھ لھا و قیل أن یتضع لھا کما تتوضع لہ و استدل من بعمومہ من أوجب لھن الخدمۃ إذا کن ممن لا یخدمھن أنفسھن و الخطاب للذین یسیئون العشرۃ مع أزواجھم الخ (ج: 4، ص:243، ط: مکتبۃ امدادیۃ)۔
و فی بدائع الصنائع: و منھا المعاشرۃ بالمعروف و أنہ مندوب الیہ و مستحب قال اللہ تعالی و عاشروھن بالمعروف قیل ھی المعاشرۃ بالفضل و الإحسان قولا و فعلا و خلقا قال النبی ﷺ خیرکم خیرکم لأھلہ و أنا خیرکم لأھلی الخ ( کتاب النکاح فصل و منھا المعاشرۃ بالمعروف ج: 2، ص:334، ط: سعید)۔
و فی الھدایۃ: و إذا تشاق الزوجان و خافا أن لا یقیما حدود اللہ فلا بأس بہ بأن تفتدی نفسھا منہ بمال یخلعھا بہ لقولہ تعالی (فلا جناح علیھما فیما افتدت بہ ) فإذا فعل ذلک وقع بالخلع تطلیقۃ بائنۃ و لزمھا المال لقولہ ﷺ الخلع تطلیقۃ بائنۃ الخ ( باب الخلع ج: 2، ص:96 ، ط: انعامیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محسن نثار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88342کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات