طلاق

طلاق دینے کے بعد اگر طلاق کی اطلاع دی جائے تو اس سے طلاق واقع ہوگی؟

فتوی نمبر :
88391
| تاریخ :
2025-10-29
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق دینے کے بعد اگر طلاق کی اطلاع دی جائے تو اس سے طلاق واقع ہوگی؟

میرے شوہر نے میرے بھائی سے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ حقِ مہر میں اِن کو دے چکا ہوں، طلاق میں اِن کو دے دوں گا، اُس کے کچھ عرصے بعد انہوں نے کہا کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، پھر اُس کے ایک مہینے بعد کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر میں نے اسے ایک طلاق دی تھی، اب جو دوں گا تو دوسری ہوگی، تو مجھے بتائیں کہ مجھے کتنی طلاقیں ہوئی ہیں؟ میں اس حوالے سے بہت پریشان ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو، اور واقعۃً سائلہ کے شوہر نے پہلی دفعہ سائلہ کے بھائی کو مذکورہ الفاظ کہے ہوں’’حقِ مہر میں اِن کو دے چکا ہوں، طلاق میں اِن کو دے دوں گا‘‘ تو یہ الفاظ چونکہ مستقبل میں طلاق کے عزم اور ارادے کے اظہار کے ہیں، لہٰذا ان الفاظ کے کہنے سے شرعاً کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، لیکن اس کے کچھ عرصہ بعد سائلہ کے شوہر نے مذکورہ الفاظ ’’میں تمہیں طلاق دیتا ہوں‘‘ اگر ایک بار کہے ہوں، تو اس سے سائلہ پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوگئی تھی،جس کےبعدشوہرکو عدت کے دوران رجوع کاحق حاصل تھا ، لہذا اگردوران عدت سائلہ کا شوہررجوع کرچکاہوتووہ رجوع شرعابھی درست ہوچکاہےپھر اس کے بعد سائلہ کے شوہر کےجو الفاظ’’اللہ کو حاضر ناظر جان کر میں نے اسے ایک طلاق دی تھی‘‘ کہے،وہ چونکہ ماضی میں دی گئی طلاق کی خبردینے پر مبنی الفاظ ہیں اس لئے اس سے سائلہ پرشرعاکوئی طلاق واقع نہیں ہوگی،سائلہ اوراس کے شوہرکانکاح بدستورباقی ہے، سائلہ پر سابقہ فقط ایک طلاق واقع ہوئی ہے اور آئندہ کے لیے سائلہ کے شوہر کے پاس دوطلاقوں کا اختیار باقی ہے ، لہٰذا طلاق کے معاملے میں خوب احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: و إذا طلق الرجل إمرأۃ تطلیقۃ رجعیۃ أو تطلیقتین فلہ أن یراجعھا فی عدتھا رضیت بذالک أو لم ترض الخ (الباب السادس فی الرجعۃ ج 1، ص 468، ط: ماجدیۃ ) ۔
و فی تنقیح الفتاوی للحامدیۃ: صیغہ المضارع لا یقع بھا الطلاق إلا إذا غلب فی الحال کما صرح بہ الکمال بن الھمام الخ (کتاب الطلاق ج: 1، ص: 38، ط: دار المعرفۃ)۔
و فی بدائع الصنائع: و أما الطلاقات الثلاث فحکمھا الأصلی ھو زوال الملک و زوال حل المحلیۃ أیضا حتی لا یجوز لہ نکاحھا قبل التزوج بزوج آخر لقولہ عزوجل فإن طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ و سواء طلقھا ثلاثا متفرقۃ أو جملۃ واحدۃ الخ ( فصل و أما حکم الطلاق البائن ج 3 ، ص 187 ، ط: سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88391کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات