ہدیہ

زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

فتوی نمبر :
88393
| تاریخ :
2025-10-29
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

مفتی صاحب! میری والدہ نے اپنا ایک مکان دس لاکھ روپے میں بیچا ہے، اور میری تین بہنیں ہیں، تو مفتی صاحب! میری والدہ زندہ ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ان دس لاکھ روپے میں میرا کوئی حق ہے یا نہیں، اور اگر ہے تو کتنا بنتا ہے، جبکہ والدہ حیات ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں، مرضِ الوفات میں مبتلا ہونے سے قبل، اپنے تمام مال و جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے، وہ جس طرح چاہے، اس میں جائز تصرف کر سکتا ہے، اس پر اس کی تقسیم لازم اور ضروری نہیں، اور نہ ہی اولاد میں سے کسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اسے اس تقسیم پر مجبور کرے،البتہ اگر کوئی شخص اپنی صحت والی زندگی میں بلا جبر و اکراہ، محض اپنی مرضی و خوشی سے اپنا مال اپنی اولاد میں تقسیم کرنا چاہے تو اسے اس کا اختیار حاصل ہے، اور یہ تقسیمِ ترکہ نہیں، بلکہ ہبہ(گفٹ) کہلائے گا، جس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وہ اپنی بقیہ زندگی کے لیے جو کچھ رکھنا چاہے، وہ رکھ کر باقی تمام مال و جائیداد تمام اولاد( بیٹوں اور بیٹیوں) کے درمیان برابر تقسیم کرکے ہر ایک کو اس کے حصے پر باقاعدہ مالک و قابض بھی بنا دے، تاکہ یہ ہبہ اور گفٹ شرعاً بھی درست اور تام ہو سکے۔لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر وہ مکان سائل کی والدہ کی ذاتی ملکیت تھا، مرحوم شوہر کا ترکہ نہیں تھا، تو ایسی صورت میں سائل کی والدہ اپنی زندگی میں تمام مال و جائیداد، بشمول فروخت شدہ مکان کی رقم کی از خود مالک ہیں، ان کی اولاد میں سےکسی کو بھی ان سے حصے وغیرہ کا مطالبہ کرنا درست نہیں، جس سے احتراز چاہیے،البتہ اگر سائل کی والدہ برضا و رغبت اپنا مال و جائیداد اولاد میں تقسیم کرنا چاہے تو انہیں اس کا اختیار ہے، نیز اس تقسیم کے دوران اگر وہ اپنی اولاد میں سے کسی کو اس کی کمزوری ،معاشی حالت، دینداری یا خدمت کے صلہ کی وجہ سے دوسروں کے مقابلے میں کچھ اضافی دینا چاہے تو شرعاً اس کی بھی گنجائش ہے، تاہم کسی کو بلاوجہ بالکلیہ محروم کرنا مناسب نہیں، جس سے اجتناب چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحيح البخاري: عن عامر قال: سمعت النعمان بن بشير رضي الله عنهما وهو على المنبر يقول ....... (الی قولہ) أعطيت سائر ولدك مثل هذا؟»، قال: لا، قال: «فاتقوا الله واعدلوا بين أولادكم»، قال: فرجع فرد عطيته، (باب الإشهاد في الهبة،ج:3، ص:158)-
وفيالھدایۃ: الھبۃ عقد مشروع لقولہ علیہ الصلاۃ والسلام:تھادوا تحابوا وعلی ذلک انعقد الإجماع، وتصح بالإیجاب والقبول والقبض، أما الإیجاب والقبول فلأنہ عقد، والعقد ینعقد بالإیجاب والقبول، والقبض لا بد منہ لثبوت الملک، وقال مالک رحمہ اللہ: یثبت الملک فیہ قبل القبض اعتبارا بالبیع، وعلی ھذا الخلاف الصدقۃ، ولنا قولہ علیہ الصلاۃ والسلام: لا تجوز الھبۃ إلا مقبوضۃ‘‘.(کتاب الھبۃ: ٣/ ٢٨٥:رحمانیۃ)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88393کی تصدیق کریں
0     86
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات