طلاق

طلاق کے متعلق حکم

فتوی نمبر :
88395
| تاریخ :
2025-10-29
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے متعلق حکم

میرے شوہر نے کئی دفع ( کبھی ہوش میں کبھی نشے میں ) مجھ سے طلاق کا لفظ کہدیا اکثر اگلی صبح معافی مانگ لیتا اور ہم رجوع کر لیتے کبھی رات کو جنسی رویہ ہو جا تا، میں ابھی اسی گھر میں رہ رہی ہوں لیکن بہت الجھن میں ہوں کہ ہمارا نکاح برقرار ہے یا طلاق ہو چکی ہے ۔
برائے مہر بانی کسی مفتی سے لکھی ہوا فتوی یا ہدایات دیں کہ اس صورت میں، میں کیا کروں ؟کیا نکاح ٹوٹ چکاہے؟ عدت کیسے معلوم کروں اگر طلاق ہوئی تو آگے کیا کرنا ہے کیا دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ دو بارہ نکاح کر لیتے ہیں کیا یہ حلال حال ہے ،مہر بانی سے بتا دیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائلہ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس کے شوہر نےکن الفاظ کے ساتھ کتنی مرتبہ طلاق دی ہے،تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم جس طرح کہ عام حالت میں طلاق دینے سے طلاق واقع ہوتی ہے اسی طرح نشہ کی حالت میں طلاق دینے سے بھی شرعاً طلاق واقع ہوجاتی ہے، لہٰذا سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃ درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طورپر کہ سائلہ کے شوہر نے اسے مختلف مواقع پرمجموعی طور پر تین مرتبہ یا اس سے زائدبار صریح الفاظ مثلا میں تمہیں طلاق دیتاہوں وغیرہ کے ذریعے تین سے زائد طلاق دیدی ہوں اور ان طلاقوں کے درمیا نی عرصہ میں وہ میاں بیوی کی طرح ساتھ رہتے رہے ہوں تو سائلہ پر شرعاً تین طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فورا ایک دوسرے سے علیحدگی اختیارکریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گزقائم نہ کریں ورنہ دونوں سخت گنہگار ہوں گے جبکہ حکم شرعی سے لاعلمی کی بناء پر اگر وہ دونوں ساتھ رہتے رہے ہو تو ا س علیحدگی کے بعد سے سائلہ پر عدت طلاق گزارنی لازم ہو گی، چناچہ اس عدت کے ختم ہو نے پر سائلہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی قولہ تعا لی ومطلقات یتربصن بانفسھن ثلاثۃ قروء الآیہ(228 )
وکما فی رد المختار وان کان سکرہ بطریق محرم لا یبطل تکلیفہ فتلتزم الاحکام و تصح عباراتہ من الطلاق والعتاق والبیع والاقرار وتزویج الصغار من کفء والاقراض والاستقراض لان العقل قائم ( ج : 3 ص : 239 ناشر سعید)
وکما فی الھندیۃ اذا طلاق الرجل امراتہ طلاقا بائنا او رجعیا ااو ثلاثاا ووقعت الفرقۃ بینہما بغیر طلاق وھی حرۃ ممن تحیض فعدتہا ثلاثۃ اقراء (ج:3 ص : 526 ناشر رشیدیہ)
وفیہ أیضاً إن کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ وثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا(ج: 1 ص : 473 ناشر ماجیدیہ)
وکما فی مجمع الانہر ویقع طلاق کل زوج عاقل بالغ (ج:1 ص:384 ناشر دار احیاء الثرات العربی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88395کی تصدیق کریں
0     264
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات