طلاق

آج سے تم مجھ پر حرام ہو کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
88579
| تاریخ :
2025-11-04
معاملات / احکام طلاق / طلاق

آج سے تم مجھ پر حرام ہو کہنے کا حکم

میں نے غصے میں اپنی بیوی سے کہا: "آج سے تم مجھ پر حرام ہو۔"
یہ بات میں نے غصے میں کہی تھی، میری نیت طلاق دینے کی نہیں تھی بلکہ صرف ناراضگی میں یہ جملہ منہ سے نکل گیا۔اب میں پریشان ہوں کہ کیا اس سے طلاق واقع ہوگئی ہے یا نہیں؟اور اگر طلاق نہیں ہوئی تو اس کا شرعی کفّارہ کیا ہے؟
براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ لفظ حرام عرف میں طلاق کیلئے ہی استعال ہو تا ہےاور اس سے بلا نیت بھی طلاق واقع ہو جا تی ہے، لہذا صورت مسؤلہ میں جب سائل نے اپنی بیوی کومذکورالفاظ "آج سےتم مجھ پر حرام ہو "کہہ دیئےتو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہو گئی اور دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ہے ،اب رجوع نہیں ہوسکتا، تاہم اگر میاں بیوی اب بھی ازدواجی حیثیت سے ایک ساتھ رہنا چاہتے ہوں تو اس کیلئےباقاعدہ دو گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باضابطہ ایجا ب و قبول کر تے ہوئے تجدید نکاح لازم ہوگا، تاہم اس کے بعد آئندہ کیلئے شوہر کے پاس فقط دو طلاقوں کا اختیار ہو گا اس لیئے طلاق کے معاملہ میں احتیاط لازم ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الشامیۃ :وإن كان الحرام في الأصل كناية يقع بهاالبائن لأنه لماغلب استعماله في الطلاق لم يبق كناية، ولذالم يتوقف على النية أودلالة الحال اھ (3/299)۔
وفیہ ایضااذا نوی ھذا القید جار فی انت حرام علی اصل المذہب اما الفتوی فیقع بلانیۃ کما یاتی فی الایلاء (ج:3 ص؛273 ناشر سعید )
وفی البحر الرائق لو قال لہا انت علی حرام والحرام عندہ طلاق
وقع وان لم ینوی وذکر الامام ظہر الدین لا نقول لا تشترط
النیۃ ولاکن نجعلہ ناویا عرفا ( ج؛ 3 ص :300 ناشر ماجیدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88579کی تصدیق کریں
0     356
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات