طلاق

کیا وراثت کی تقسیم نہ کرنے سے مرحوم کو تکلیف ہوگی ؟

فتوی نمبر :
88597
| تاریخ :
2025-11-05
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیا وراثت کی تقسیم نہ کرنے سے مرحوم کو تکلیف ہوگی ؟

میرے والد صاحب کا دو (2 )سال پہلے انتقال ہو گیا ہے ،وہ جائداد چھوڑگئے ہیں، ہم چار (4) بہن بھائی ہیں ، میں اور بھائی شادی شدہ ہے ،دو (2) بہن بھائی شادی کے قابل ہے، میں سب سے بڑی ہوں ، میرے بھائی وراثت میں مجھے میرا حق دینا چاہتے ہیں ، مگر ابھی ہم نے دو بہن بھائیوں کی شادی کرنی ہے ، میں نے فی الوقت انکو وراثت تقسیم کرنے سے منع کیا ہے، کیونکہ والد صاحب کچھ نقد نہیں چھوڑکے گئے ، اگر وراثت ابھی تقسیم کردیں گے، تو ہم یہ شادیاں کس سے کریں گے ، لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ: وراثت نہ بانٹنے سے والد صاحب کو (خدا نخواستہ )وہاں تکلیف ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں اگر عام ورثہ اس بات پر راضی ہوں کہ: والد مرحوم کے ترکہ کی تقسیم بعد میں کریں گے، پہلے اس مشترک مال سے دو بہن بھائی کی شادی کرلیں ، تو ایسی صورت میں تمام عاقل و بالغ ورثہ کی رضا مندی وخوشی سے تقسیم کو مؤخر کرنے کی شرعی گنجائش ہے ، تاہم اگر ورثا ءمیں سے کوئی ایک وارث بھی اس تاخیر پر راضی نہ ہو، اور وہ فوری اپنا حصہ لینا چاہتا ہو، تو اس کی رضامندی کے بغیر اس کا حصہ روکنا شرعاًدرست نہ ہوگا ، بلکہ اس کے حصہ کی ادائیگی فوری لازم ہوگی ،جبکہ تمام ورثاء کی رضاو خوشی سے اگر تقسیم ترکہ میں تاخیر ہو، تو اس سے سائلہ کے والد مرحوم کو بھی مرنے کے بعد کوئی تکلیف نہیں ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی



واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88597کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات