ہدیہ

والد کی طرف سے بیٹوں کے نام کیے ہوئے گھروں کی ملکیت کا حکم

فتوی نمبر :
88727
| تاریخ :
2025-11-11
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

والد کی طرف سے بیٹوں کے نام کیے ہوئے گھروں کی ملکیت کا حکم

السلام علیکم، جناب!میرا نام...ہےاور ہم پانچ بہن بھائی ہیں، جن میں دو بھائی اور تین بہنیں ہیں،والد صاحب حیات نہیں ہیں، البتہ والدہ محترمہ حیات ہیں۔اب عرض یہ کرنی ہے کہ ہمارے والد صاحب نے اپنی زندگی میں ہی دو گھر خریدے تھے، ان میں سے ایک گھر میرے نام کر دیا تھا اور دوسرا گھر میرے بھائی کے نام کر دیا تھا اور انہوں نے سب گھر والوں کی موجودگی میں یہ فرمایا تھا کہ "یہ دونوں گھر اب ان دونوں بیٹوں کے ہیں"۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا والدہ محترمہ اور بہنوں کا ان گھروں میں کوئی حصہ بنتا ہے یا نہیں؟کیونکہ ہم دونوں بھائی یہ نہیں چاہتے کہ کسی کا حق تلف ہو،اس لئے ایک مستند شرعی جواب درکار ہے،بہت بہت شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سائل کےوالد مرحوم نے اپنی صحت والی زندگی میں جن اولادکو اپنی جائیداد میں سے جو کچھ دے کر اس پر اسے باضابطہ مالک وقابض بھی بنا دیا تھا تو وہ شرعاً بھی ان کی ملک ہو چکی ہے،اس جائیداد کو ترکہ میں شامل کر کے مرحوم کے ورثاء میں تقسیم نہیں کیا جائے گا ، البتہ جو جائیداد کسی بیٹے یا بیٹی کو باضابطہ مالک وقابض بنا کر نہیں دی، بلکہ محض زبانی کلامی یا صرف کاغذوں میں نام کر دی گئی ہو بایں معنی کہ بیٹوں کو اپنی زندگی میں ان جائیداد کوفروخت کرنے یا ان سے حاصل ہونے والے منافع مثلاً کرایہ وغیرہ سے مستفید ہونے کا حق نہ سونپا ہو تو اس صورت میں مذکور جائیداد شرعاً ہبہ تام نہ ہونے کی وجہ سے بدستور مرحوم کی ملک میں شامل ہو کر اب ان کے انتقال کے بعد ان کے تمام ورثاء میں ان کے حصصِ شرعیہ کے بقدرتقسیم ہوگی، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کے والدمرحوم نے مذکورہ دونوں گھر سائل اور اس کے بھائی کو باضابطہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ نہ دیے ہوں ، بلکہ فقط کاغذات میں ان کے نام رجسٹری کر دی ہو تو یہ دونوں گھر حسبِ سابق ان کی ملکیت میں رہ کر تمام ورثاء میں بقدرِ حصصِ شرعیہ تقسیم کرنا لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: وتتم) الھبۃ (بالقبض) الکامل (ولو الموھوب شاغلا لملک الواھب لامشغولا بہ) والاصل ان الموھوب ان مشغولا بملک الواھب منع تمامھا و ان شاغلا لا الخ (کتاب الھبۃ، ج: 5،ص: 690، ط: ایچ ایم سعید)۔
وفی الھندیۃ: وفیھا ان یکون الموھوب مقبوضا حتی لا یثبت الملک للمو ھوب لہ قبل القبض الخ (کتاب الھبۃ،ج: 4 ص: 374، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88727کی تصدیق کریں
0     34
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات