طلاق

شوہر کا طلاق نہ دینے پر حلفیہ بیان اور طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
88728
| تاریخ :
2025-11-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر کا طلاق نہ دینے پر حلفیہ بیان اور طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ میرا بیٹا نشہ کا عادی ہے ، اس کا اپنی بیوی سے لڑائی جھگڑا چل رہاتھا،دونوں کے آپس میں تعلقات صحیح نہیں تھے،ہم اس کو ہسپتال میں علاج کےلئے لے جارہے تھے،تو اس نے پہلے مجھے فون کیا جس میں اس نے گالیاں دی تومیں نے فورا ًفون بند کرلیا ،توا س نے دوبارہ اپنی والدہ کو فون کیا اس دوران اس نے اپنی والدہ کو تین بار ”طلاق، طلاق،طلاق“کے الفاظ کہے،
بیوی ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی ہے،موقع پر موجود نہیں تھی،بیٹے نےوالدہ کو فون کیا بغیر کسی سیاق وسباق کے صرف یہ الفاظ بولے”اماں! طلاق، طلاق،طلاق“اورمیری بیوی یعنی لڑکے کی والدہ نے ڈر کر فون کاٹ دیا۔
نوٹ:شوہر سے وضاحت لینے پر معلوم ہو ا کہ شوہر نے والدہ کوفون پر کہاکہ اگر مجھے ہسپتال سے نہیں نکلوایا تو میں بیوی کو طلاق دیدونگا ،جس پر والدہ نے فون کاٹ دیا،بیٹا ماں کی بات کا انکار کررہاہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مفتی غیب نہیں جانتا، وہ سوال کے مطابق جواب دینے کا پاپند ہوتاہے ، سوال کے سچ اور جھوٹ کی ساری ذمہ داری سائل پر عائد ہوتی ہے ،اس مختصر تمہید کے بعد واضح ہوکہ صورت مسئولہ میں سائل کی بیوی اور اس کے بیٹے کے بیان میں تضاد ہے ، سائل کی بیوی بیٹے کے خلاف تین بار بغیر نسبت طلاق کے الفاظ بولنے کی مدعیہ ہے، اور بیٹا ہسپتال سے نہ نکلوانے پر طلاق دینے کی دھمکی دینے کا اقرار کر رہاہے، اس صورت حال میں چونکہ سائل کی بیوی کے پاس اپنے مذکور دعوی پر کوئی گواہ موجود نہیں ہیں تو سائل کے بیٹے کا حلفیہ بیان معتبر ہوگا ،لہذا اگر وہ حلفیہ بیان دے کہ اس نے اپنی والدہ کو فون پر صرف یہی جملہ ”اگر مجھے ہسپتال سے نہیں نکلوایا تو میں بیوی کو طلاق دے دونگا“ کہا ہو تواس کا مذکورہ جملہ کہنا محض طلاق کی دھمکی ہے، انشاءِ طلاق نہیں ،اس لئےاس سےاس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، بلکہ میاں بیوی کا نکاح حسبِ سابق برقرار ہے،وہ دونوں میاں بیوی کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں، تاہم طلاق کے معاملے میں آئندہ خوب احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن الترمذی: عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال في خطبته: البينة ‌على ‌المدعي، واليمين على المدعى عليه الخ(ابواب الاحکام،‌‌باب ما جاء في أن البينة على المدعي، واليمين على المدعى عليه، ج3، ح1341، ص618،ط:مکتبۃ مصطفی البابی مصر)۔
وفی العقود الدریۃ: ‌صيغة ‌المضارع ‌لا ‌يقع ‌بها ‌الطلاق إلا إذا غلب في الحال كما صرح به الكمال بن الهمام الخ(کتاب الطلاق،ج1،ص38،ط:دار المعرفۃ)۔
وفی الھندیۃ: بخلاف قوله :”طلاق كنم“ لأنه استقبال فلم يكن تحقيقا بالتشكيك . وفي المحيط ”لو قال بالعربية :أطلق لا يكون طلاقا إلا إذا غلب استعماله للحال فيكون طلاقا(الی قولہ)سئل نجم الدين عن رجل قال لامرأته :اذهبي إلى بيت أمك .فقالت: ”طلاق ده تابروم“ فقال :”تو برو من طلاق دمادم فرستم “،قال :لا تطلق ؛لأنه وعد كذافي الخلاصة .الخ(کتاب الطلاق،الفصل السابع فی الطلاق بالالفاظ الفارسیۃ، ج1،ص384،ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88728کی تصدیق کریں
0     458
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات