طلاق

شوہر کا طلاق دینے کے بعد منکر ہوجانا

فتوی نمبر :
88735
| تاریخ :
2025-11-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر کا طلاق دینے کے بعد منکر ہوجانا

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میں ”مسماۃ .....کا نکاح آج سے تقریبا پانچ سال قبل مسمی......سے ہوگیا تھا، اس نکاح سے ہمارا ایک بیٹا بھی ہے، کچھ عرصہ قبل بھی اور ابھی حال میں بھی کچھ لڑائی جھگڑے کے دوران طلاق کے الفاظ بولے گئے ہیں جس میں میاں بیوی کا اختلاف ہے ،
بیوی کا بیان: میں ......اللہ کو حاضر ناظر جان کر یہ حلفیہ بیان دے رہی ہوں کہ میں جو کچھ کہونگی، سچ کہونگی ،اگر میں نے بیان میں جھوٹ اور دروغ گوئی سے کام لیا تو اس کا عذاب او روبال مجھ پر ہوگا ،بات یہ ہے کہ آج سے ایک سال قبل میرے شوہر نے سعودی عرب سے مجھے فون پردو مرتبہ طلاق کے الفاظ بولے تھے کہ میں اپنے ہوش وحواس میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر تمہیں طلاق دیتاہوں ، دوبار سننے کے بعد میں ڈر گئی اور فون بند کردیا تھا ،اس کے بعد ہمارا رجوع بھی ہوگیا تھا،اس کے بعد آج سے دو ماہ قبل پھرکچھ ناچاقی میں میرے شوہر نے یہ جملہ ”تم میری طرف سے آزاد ہومیں نے تمہیں طلاق دی “یہ پورا جملہ تین مرتبہ دہرایا۔
شوہر کا حلفیہ بیان : میں مسمی.... اللہ کو حاضر ناظر جان کر یہ حلفیہ بیان دے رہاہوں کہ میں جو کچھ کہونگا سچ کہونگا اگر میں نے بیان میں جھوٹ اور دروغ گوئی سےکام لیا تو اس کا عذاب اور وبال مجھ پر ہوگا، سعودی عرب سے جب ان سے فون پر بات ہورہی تھی تو میں نے صرف اتنا کہاتھا ، کہ میں اللہ کو حاضر ناظرجان کر اور اس نےکا ل کاٹ دی میں نے پھر ان کو میسج کیے کہ فون اٹھاؤ ،لیکن اس نے فون نہیں اٹھایا ،اور یہ جو ابھی دو مہینے پہلے کی بات ہے، اس میں میں نے صرف ایک مرتبہ یہ جملہ بولاتھاکہ ”تم میری طرف سے آزاد ہو، میں نے تمہیں طلاق دی“
اب معلوم یہ کرنا ہےکہ اس صورت میں کتنی طلاقیں واقع ہوئیں اور اب آئندہ ہمارے لئے کیا حکم ہے؟
نوٹ: یاد رہے کہ اس مسئلہ پر جامعہ ہذا سے پہلے بھی ایک فتوی نمبر ”88519“جاری ہوا جو صرف یک طرفہ لڑکی کا بیان تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مفتی غیب نہیں جانتا، وہ سوال کے مطابق جواب دینے کا پابند ہوتا ہے، سوال کے سچ یا جھوٹ پر مبنی ہونے کی اصل ذمہ داری سوال کرنے والے پر عائد ہوتی ہے، اس مختصر تمہید کے بعد واضح ہو کہ صورتِ مسئولہ میں بیوی کے حلفیہ بیان کے مطابق حالیہ(دو ماہ قبل)ناچاقی کے دوران شوہر نے مذکورالفاظ”تم میری طرف سے آزاد ہو ،میں نے تمہیں طلاق دی“تین مرتبہ کہے ہیں،جبکہ اس سے ایک سال قبل ہونے والے ناچاقی اور جھگڑے کے دوران سعودی عرب سے فون پر دو مرتبہ یہ الفاظ کہے تھے کہ”میں اپنے ہوش وحواس میں اللہ کو حاضر وناظر جان کر تمہیں طلاق دیتاہوں“لیکن بیوی کے پاس اپنے مؤقف کو ثابت کرنے کے لئے شرعی شہادت موجود نہیں ، جبکہ شوہر کا حلفیہ بیان ہے کہ اس نے ایک سال قبل ہونے والے ناچاقی کے دوران سعودی عرب سے فون پر صرف اتنا جملہ”میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر“کہا تھاکہ اس (بیوی) نے فون کاٹ دیا، جبکہ حالیہ ناچاقی،لڑائی جھگڑے کے دوران بھی مذکورجملہ ”تم میری طرف سے آزاد ہو، میں نے تمہیں طلاق دی“فقط ایک بار کہا ہے،اور میاں بیوی میں سے ہر ایک اپنےاپنے حلفیہ بیان پر قائم ہے ، جب ایسی صورت پیش آجائے کہ عورت تین طلاقوں کی دعویدار ہو ، مگر اس کے پاس شرعی شہادت موجود نہ ہو اور شوہر اس کا انکاری ہو تو " ألمرأۃ کالقاضی " کے اصول کو مدّ ِنظر رکھتے ہوئے بیوی پر لازم ہے کہ وہ اپنے آپ کو مطلقۂ ثلاثہ سمجھے اور شوہر کو اپنے اوپر قطعاً قدرت نہ دے، تاہم یہ معاملہ اگر قاضی ( جج ) کی عدالت میں چلا جائے اور قاضی تین طلاقوں پر گواہ نہ ہونے کی وجہ سے شوہر کی قسم پر اس کے حق میں فیصلہ دے کر بیوی کو اس کے ساتھ روانہ کردے ، تو ایسی صورت میں بیوی اگرچہ گناہ گار نہ ہوگی، مگر پھر بھی اُسے چاہیے کہ حتی الامکان شوہر کو اپنے اوپر قدرت نہ دے، بلکہ طلاق بالمال یا خلع کے ذریعہ اپنے شوہر سے خلاصی حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: ولو صرح به دين، فقط الخ
وفی ردالمحتار تحت: (قولہ دین فقط) (الی قولہ)و المرأة كالقاضي إذا سمعته أو أخبرها عدل لا يحل له تمكينه. و الفتوى على أنه ليس لها قتله، و لا تقتل نفسھا بل تفدي نفسھا بمال أو تھرب، كما أنه ليس له قتلھا إذا حرمت عليه و كلما هرب ردته بالسحر. و في البزازية عن الأوزجندي أنھا ترفع الأمر للقاضي، فإنه حلف و لا بينة لھا فالإثم عليه. اهـ. قلت: أي إذا لم تقدر على الفداء أو الهرب و لا على منعه عنها فلا ينافي ما قبله.(ج: 3،ص: 251،ط:سعید)۔
وفیہ ایضا :وكما لو كانت المرأة محرمة بنحو عدة أو ردة وكما لو علم القاضي بكذب الشهود حيث لا ينفذ أصلا كالقضاء باليمين الكاذبة زيلعي ونكاح الفتح الخ
وفی رد المحتار تحت (قوله: كالقضاء باليمين الكاذبة) محترز قول المتن: بشهادة قالوا لو ادعت أن زوجها أبانها بثلاث فأنكر فحلفه القاضي فحلف، والمرأة تعلم أن الأمر كما قالت لا يسعها المقام معه، ولا أن تأخذ من ميراثه شيئا وهذا لا يشكل إذا كان ثلاثا لبطلان المحيلة للإنشاء قبل زوج آخر وفيما دون الثلاث مشكل؛ لأنه يقبل الإنشاء وأجيب بأنه إنما يثبت إذ قضى القاضي بالنكاح وهنا لم يقض به لاعترافهما به، وإنما ادعت الفرقة زيلعي، وفي الخلاصة ولا يحل وطؤها إجماعا بحر الخ ( کتاب القضاء، مطلب في القضاء بشهادة الزور،ج 5 ،ص 407،ط:ایچ ایم سعید )۔
وفی الھندیۃ: وکذلک ان سمعت انہ طلقھا ثلاثًا و جحد الزوج ذلک و حلف فردّھا علیہ القاضی لم یسعھا المقام معہ و ینبغی لھا ان تفتدی بمالھا او تھرب منہ و ان لم تقدر علی ذٰلک قتلتہ واذا ھربت منہ لم یسعھا ان تعتد و تتزوّج بزوجٍ آخر قال شمس الأئمۃ السرخسی رحمہ اللہ تعالی ماذکر انھا اذا ھربت منہ لم یسعھا ان تعتد و تتزوّج بزوجٍ آخر جواب القضاء اما فیما بینھا و بین اللہ تعالی فلھا ان تتزوج بزوج آخربعدما اعتدت کذا فی المحیط الخ۔ (کتاب الکراھیۃ، ج: 5، ص: 313، ط: مکتبہ ماجدیہ)۔
وفیھا ایضا: والمرأة كالقاضي لا يحل لها أن تمكنه إذا سمعت منه ذلك أو شهد به شاهد عدل عندها الخ (الباب الثانی فی ایقاع الطلاق، الباب الثاني في إيقاع الطلاق،، الفصل الأول في الطلاق الصريح، ج1،ص 354، ط: ماجدیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88735کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات