محرم و نامحرم

مرد کا محرم خواتین کو گلے لگانے اور بوسہ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
88794
| تاریخ :
2025-11-12
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / محرم و نامحرم

مرد کا محرم خواتین کو گلے لگانے اور بوسہ دینے کا حکم

السلام علیکم حضرت مجھے ایک مسئلہ پوچھنا ہے کہ کیا بھا ئی بہن گلے مل سکتے ہیں يا بھا ئی بہن کو سینے سے لگا سکتا ہے اور چومنا پیار کرنا کیسا ہے؟ مرد کا محرم عورتوں(والدہ اور باقی محرم خواتین) سے گلے ملنا،سینے سے لگانا ، چومنا کیسا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ملاقات کے وقت ماں ،بہن ،بیٹی اور محرم عورتوں سے گلے ملنا ، چومنا اور مصافحہ شرعاً جائز ہے ، بشرطیکہ کسی بھی جانب سے تحریکِ شہوت اور کسی فتنہ کا کوئی اندیشہ نہ ہو، لیکن اگر معانقہ ومصافحہ سے شہوت کا اندیشہ ہو تو جائز نہ ہوگا، لہذا کسی محرم عورت کے ساتھ معانقہ کرتے اور اسے چومتے وقت تحریک شہوت اور فتنہ کا اندیشہ ہو تو وہاں اس سے اجتناب ضروری ہے تاکہ فتنہ میں مبتلاء ہونے سے حفاظت ہو سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ومن محرمه) هي من لا يحل له نكاحها أبدا بنسب أو سبب ولو بزنا (إلى الرأس والوجه والصدر والساق والعضد إن أمن شهوته) وشهوتها أيضا ذكره في الهداية فمن قصره على الأول فقد قصر ابن كمال (وإلا لا، لا إلى الظهر والبطن) خلافا للشافعي (والفخذ) وأصله قوله تعالى - {ولا يبدين زينتهن إلا لبعولتهن} [النور: 31]- الآية وتلك المذكورات مواضع الزينة بخلاف الظهر ونحوه (وحكم أمة غيره) ولو مدبرة أو أم ولد (كذلك) فينظر إليها كمحرمه(وما حل نظره) مما مر من ذكر أو أنثى (حل لمسه) إذا أمن الشهوة على نفسه وعليها «لأنه عليه الصلاة والسلام كان يقبل رأس فاطمة» وقال عليه الصلاة والسلام: «من قبل رجل أمه فكأنما قبل عتبة الجنة» وإن لم يأمن ذلك أو شك، فلا يحل له النظر والمس كشف الحقائق لابن سلطان والمجتبى الخ(کتاب الحظر و الاباحۃ، ج: 6، ص: 367، ط: سعید)۔
و فی الھندیۃ: وما حل النظر إليه حل مسه ونظره وغمزه من غير حائل ولكن إنما يباح النظر إذا كان يأمن على نفسه الشهوة، فأما إذا كان يخاف على نفسه الشهوة فلا يحل له النظر، وكذلك المس إنما يباح له إذا أمن على نفسه وعليها الشهوة، وأما إذا خاف على نفسه أو عليها الشهوة فلا يحل المس له الخ (کتاب الکراھیۃ، ج: 5، ص: 328، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88794کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • استانی سے تعلقات اور پڑہنے کی شرعی حدود

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • اولادآدم ہونے کے حیثیت سے مسلمان مردعورت بہن بھائی ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 1
  • نانی اور ساس کی بہن سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • غیرمحرم مردوعورتوں کا دینی موضوع پربات چیت (chat) کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلا باپ اور چچا محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 5
  • قریب البلوغ(مراہق)لڑکے کے ساتھ سفرکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 0
  • شوہر کی وفات کے بعد سسر سے پردے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 1
  • عورت کا خواتین کے گروپ میں عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لڑکی کو کسی اجنبی مرد سے قرآن پڑھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خواتین کابغیر محرم بیرون ملک تعلیم کےلیے جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اپنی کزن کو موٹر سائیکل پر لانا لے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • غیر محرم مرد کیساتھ تعلق قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نانا کاسگا بھائی اورباپ محارم میں ہونے کاحکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلی بیٹی کے شوہر سے بھی پردہ کرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اجنبی عورت سے تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے کیا اس سے نکاح ممنوع ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم سے بات کرکے اس سے شادی کے وعدہ کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسلاام میں حجاب نہ کرنے پر سختی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیاشادی شدہ شخص کا کسی لڑکی سے دوستی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لائیو بات چیت کے لئے آن لائن میٹنگ پلیٹ فارمزاستعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسکائپ پر ویڈیو کال کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • حقیقی بھتیجے کو لے پالک بنایا جا سکتا ہے ؟کیا وہ محرم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکا و لڑکی کا ایک گھر میں تنہا رہنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خاتون کا سسر کے ساتھ حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا متبنیٰ کو دودھ پلانے کی وجہ سے وہ محرم بن جائے گا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
Related Topics متعلقه موضوعات