طلاق

غصہ کی حالت میں دی گئی طلاق کاحکم

فتوی نمبر :
88887
| تاریخ :
2025-11-17
معاملات / احکام طلاق / طلاق

غصہ کی حالت میں دی گئی طلاق کاحکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ یہ ہےکہ آج سے تقریباً سات آٹھ سال پہلے میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی کہ ”میں نے تمہیں طلاق دی“اور کچھ ہی دنوں کے بعد میں نے رجوع کرلیا تھا، اورہماری زندگی بہت اچھے طریقے سے گزررہی تھی،پھراتنے سالوں کے بعد کچھ تلخ کلامی ہوئی ،اور جھگڑا ہوا، جس کی وجہ ایک ٹچ موبائل فون جو کہ میری بیٹی کے پاس سے برآمد ہوا، جس کو میں نے لاکر نہیں دیا تھا، اور میں نے بیوی سے پوچھ گچھ کی جس کا وہ کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکی،اور جھگڑا شروع ہوگیا ،اور اس بات پر میں نے غصے میں آکر اور شدید غصے کی حالت میں 2025/10/20بروز پیر رات 9:40پر میں نے اپنی بیوی کو ایک ہی سانس میں تین طلاقیں دے دی”میں نے طلاق دی تم کو“اس کے بعد میں بیٹے کو N.E.D یو نیورسٹی لینے چلا گیا، جب واپس آیا تو میرے گھر کے دروازے کھلے ہوئے تھے، اور میری بیوی میری جوان بیٹی کو لے کر اپنے بھائی کے گھر چلی گئی ، یہ بات بھی مجھے بعد میں پتہ چلی کہ وہ بھائی کے گھر پر ہے ، اور میں یہ بھی بتانا ضروری سمجھتاہوں کہ اللہ تعالی کو گواہ بناکر حلفیہ بتاتاہوں کہ میں نے اپنی بیوی کو ایک ہی طلاق دی تھی جس کا ذکر میں اوپر کر چکا ہوں، لیکن اب اپنے بھائیوں کے پاس جانے کے بعد وہ کہتی ہے کہ مجھے دو طلاقیں دی تھی ،اور اب ان دو طلاقوں کا گواہ اس کے پاس کوئی نہیں ہے ،حالانکہ اسے میں نے ایک ہی طلاق دی تھی ،آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ قرآن اور سنت کی روشنی میں اور اللہ تعالی اور اس کے رسو ل ﷺ کے مطابق مجھے فتویٰ درکار ہے اور میں یہ بھی بتادوں کے میرے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور ہماری شادی کو تقریباً 26 سال ہوگئے ہیں ،اور اپنی بیوی کو میں اپنے گھر لانا چاہتاہوں، اس سلسلے میں مفتی صاحب !آپ میری رہنمائی فرمائیں ، شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ غصہ کی حالت میں بھی بیوی کو طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہوجاتی ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں جب سائل نےسات آٹھ سال قبل پہلی مرتبہ اپنی بیوی کو ایک طلاق دینے کے بعددوران عدت رجوع کرلیا تھا ،تووہ رجوع درست ہوگیا تھا ،تاہم اس کے بعد سائل کے پاس مزید دو طلاقوں کا اختیار باقی تھا ،لہذا اب حالیہ واقعہ میں سائل نے جب اپنی بیوی کو ایک ہی سانس اور غصہ کے میں تین مرتبہ مذکورالفاظ” میں نے طلاق دی تم کو‘‘ کہہ دیے تو اس سے باقی ماندہ دو طلاقیں بھی واقع ہوکر تین طلاقوں کے ذریعہ حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،جبکہ چوتھی طلاق محلِ طلاق نہ رہنے کی وجہ سے لغو ہوگئی ہے،اب رجوع نہیں ہو سکتا اور بغیر حلالۂ شرعیہ کے دوبارہ با ہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ وہ فوراً ایک دوسرے سےعلیحدگی اختیا ر کر یں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ، ورنہ دونوں سخت گنا ہ گار ہوں ،گے جبکہ عورت ایام ِعدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ : واذا قال لامراتہ انت طالق وطالق وطالق ولم یعلقہ بالشرط ان کانت مدخولۃ طلقت ثلاثا الخ (کتاب الطلاق ، ج: 1 ، ص: 355 ، ط: ماجدیۃ)۔
و فی بدائع الصنائع: و أما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلی هو زوال الملك، و زوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله عز و جل - { فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره [ البقرة: 230 ] ، و سواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة، الخ (فصل فی حكم الطلاق البائن ، ج: 3 ، ص: 187 ، ط: ایچ-ایم-سعید)۔
وفی الھندیۃ: و ان کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ و ثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا و یدخل بھا ثم یطلقھا او یموت عنھا کذا فی الھدایۃ الخ( کتاب الطلاق، فصل فی ما تحل بہ المطلقہ، ج 1، ص 473، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88887کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات