طلاق

”اگر تم اپنے میکے کے گھر جاؤگی تو تمہیں طلاق واقع ہوجائے گی“ کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
88904
| تاریخ :
2025-11-17
معاملات / احکام طلاق / طلاق

”اگر تم اپنے میکے کے گھر جاؤگی تو تمہیں طلاق واقع ہوجائے گی“ کہنے کا حکم

میں نے اپنی بیوی کو لڑائی میں کہا کہ ”اگر تم اپنے میکے کے گھر جاؤگی تو تمہیں طلاق واقع ہوجائے گی“ تو کیااب میکے جانے سے اس پر طلاق واقع ہوجائے گی یا نہیں؟ جبکہ سائل سے بذریعہ فون معلوم کیا تو اس نے کہا کہ میری نیت اس سے طلاق کی نہیں تھی،بلکہ بیوی کو دھمکی دینامقصود تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مذکور الفاظ ”اگر تم اپنی میکے کے گھر جاؤگی تو تمہیں طلاق واقع ہوجائے گی“یہ جملہ ذومعنی ہے،یہ وعدۂ طلاق بھی ہوسکتاہےیعنی اگر میکے گئی تو طلاق دے دوں گا،دوسرا پہلواس میں تعلیق کا ہے کہ اگر میکے گئی تو تجھے طلاق ہے،لہذا صورت مسئولہ میں اس کے شرعی حکم کا دارومدار سائل کی نیت پر ہوگا،اگرواقعۃً سائل کی نیت لڑائی کے دوران مذکور الفاظ”اگر تم اپنی میکے کے گھر جاؤگی تو تمہیں طلاق واقع ہوجائےگی“سے طلاق کی نیت نہیں تھی،بلکہ دھمکی کی نیت تھی تو اس صورت میں سائل کی بیوی پر میکے جانے کی وجہ سے طلاق واقع نہیں ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التاتارخانیۃ: إذا قال لامرأتہ فی حالۃ الغضب إن فعلت کذا إلی خمسین سنۃ تصیری مطلقۃ متی“ و أراد بذلک تخویفھا ففعلت ذلک الفعل قبل انقضاء المدۃ التی ذکرھا فإنہ یسأل الزوج ھل کان حلف بطلاقھا ؟ فإن أخبر أنہ کان حلف یعمل بخبرہ ویحکم بوقوع الطلاق علیھا وإن أخبر أنہ لم یحلف قبل قولہ الخ (الفصل السابع عشر فی الأیمان بالطلاق، ج: 5، ص: 78، ط: رشیدیہ)۔
وفی الھندیۃ : واذا اضافہ الی الشرط وقع عقیب الشرط اتفاقاً مثل ان یقول لأمرأتہ ان دخلت الدار فأنت طالق الخ ( فصل فی تعلیق الطلاق الخ ، ج 1 ، ص 420 ، ط : ماجدیہ ) ۔
وفی الھندیۃ: قالت لزوجھا من بانوتونمی باشم فقال الزوج مباش فقالت طلاق بدست تو است مرا طلاق کن فقال الزوج طلاق می کنم وکرر ثلاثا طلقت ثلاثا بخلاف قولہ کنم لأنہ استقبال فلم یکن تحقیقا بالتشکیک الخ (الفصل السابع فی الطلاق بالألفاظ الفارسیۃ، ج: 1، ص: 374، ط: ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88904کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات