طلاق

نفسیاتی مریض کی طلاق کے متعلق حکم

فتوی نمبر :
89090
| تاریخ :
2025-11-24
معاملات / احکام طلاق / طلاق

نفسیاتی مریض کی طلاق کے متعلق حکم

میرے محترم اساتذہ کرام اور واجب الاحترام عالم اور مفتی صاحب !
میرا نام .... ہے اور مجھے نفسیاتی دوائیاں کھاتے ہوئے 22 سال ہو گئے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ نیند نہ آنا ،سوچیں اور خیالات اور غیبی آواز یں آنا جس کا کوئی وجود نہیں۔ 2002 سے 2025 تک نفسیات کی دوائیاں کھا رہا ہوں جس کی وجہ سے طبیعت بہتری کے بجائے خرابی کی طرف جا رہی ہے، ٹھیک نہیں ہو رہی ہے۔ 2006 میں شادی ہوئی۔
2002 سے 2025 تک اصفر ہسپتال سے علاج کرواتا رہا ،اس کے بعد 2007 میں مجھے کمپنی کی طرف سے ولیکہ کا کارڈ بنا کر دیا گیا جہاں پر نفسیات کے ڈاکٹر بیٹھتے ہیں۔ 2018 تک وہاں علاج جاری رہا ۔
2018 میں مجھے کراچی نفسیات ہسپتال داخل کروایا گیا، جہاں مجھے داخل کیا گیا، وہ جگہ چاروں طرف سے بند تھی ۔نہ وہاں دن کا پتہ چلتا اور نہ رات کے ہونے کا ،ہر دوسرے دن مجھے ( ای سی ٹی) لگائی جاتی جس سے آدمی ایکسپائر ہو جاتا اور میں اس حالت میں کب تک رہتا ،کچھ پتہ نہیں اور جب آنکھ کھلتی تو ڈاکٹر میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے واپس وارڈ میں لے کر جاتے، میں وہاں کتنے مہینے رہا ،کچھ پتہ نہیں پھر ایک دن میرے گھر والے مجھے لینے آئے اور میں گھر آگیا ،جب میں گھر آیا تو میں بہت کچھ بھول چکا تھا، دوائیاں چلتی رہی اور اپنی حالت میں آ چکا تھا ،پھر میرے گھر آنے کے بعد 2018 میں میری بیوی نے کمپنی میں جاب شروع کر دی اور گھر کی ذمہ داری مجھے دے دی اور میں نے اسے کام کرنے کی اجازت دے دی ۔
2021 میں پھر سے میری طبیعت خرابی کی طرف چلی گئی ،پھر بقائی ہسپتال کا ڈاکٹر انور عبدالقادر سے علاج شروع ہوا، چار سال سے ان کے ذریعے علاج رہا، 23 سے 2025 تک مجھے نیند نہیں آئی، دوائیوں سے غنودگی اور نشے کی حالت میں رہتا ،اپنے ہوش وحواس میں نہیں رہتا تھا ۔ڈاکٹر انور عبدالقادر کے الفاظ ہیں کہ یہ واحد مریض ایسا ہے جو چھ سال سے میرے پاس علاج کرواتا رہا ہے مگر ٹھیک نہیں ہو پا رہا ،باقی جتنے بھی مریض میرے پاس آئے ہیں، وہ زیادہ سے زیادہ چھ ماہ میں ٹھیک ہو جاتے ہیں اور بالکل نارمل زندگی گزار رہے ہیں ۔
مجھے جو نیند نہیں آرہی تھی تو میں نے نیند کی گولیاں رات اور دن کھانا شروع کر دی جس سے میں مکمل نشے کی حالت میں رہتا ،گھر کے کاموں کی ذمہ داری چھوڑ دی جو کہ بچیوں میں سنبھالی، بچوں کی گرمیوں کی چھٹیاں تھیں پھر میں نے اپنی بیگم کے ناشتے کی ذمہ داری لے لی کہ صبح کا ناشتہ میں بنا کر دیا کروں گا ۔طلاق سے دو ہفتے پہلے میری بیٹی کی منگنی ہوئی ہم سب بہت خوش تھے ،کوئی لڑائی جھگڑا نہیں تھا ،گھر پر امن تھا ،طلاق والے دن میں نے رات کی نیند کی گولیاں صبح چھ بجے کھائی اور ناشتہ بنانے چلا گیا، ناشتہ بنا کر میں نے بیگم کو دیا اور آ کر لیٹ گیا، اس نے ناشتہ کر کے کام پر جانے کی تیاری شروع کر دی ،میں غنودگی کی حالت میں تھا اور مجھے لگا جیسے اس نے میک اپ کیا ہوا ہے، میں اس کے پاس گیا اور بولا کہ میک اپ کیوں کیا ہے؟ تو اس نے کہا کہ میں نے تو نہیں کیا ہوا تو پھر میں آکر لیٹ گیا وہ دوسرے کمرے میں بیٹھ گئی اس کے جانے میں دس منٹ تھے اور میں واپس نیند سے اٹھ کر غنودگی کی حالت میں اس کے پاس گیا اور طلاق کے تین الفاظ ادا کر دیے اور واپس آکر لیٹ گیا اب آپ میری رہنمائی کریں اور بتائیں طلاق ہوئی یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ سائل نے جس وقت بیوی کو طلاق کے تین الفاظ کہے ،اس وقت سائل اپنے ہوش و حواس میں تھا ،لہذا سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اب رجوع ممکن نہیں اور نہ ہی دوبارہ بغیر حلالہ شرعیہ کے عقد نکاح شرعا ًدرست ہے۔ جبکہ خاتون عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی شرعاً آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : قوله وفي القاموس دهش) أي بالكسر كفرح. ثم إن اقتصاره على ذكر التحير غير صحيح، فإنه في القاموس قال بعده أو: ذهب عقله حياء أو خوفا اهـ وهذا هو المراد هنا، ولذا جعله في البحر داخلا في المجنون.(الی قولہ۔۔۔)والذي يظهر لي أن كلا من المدهوش والغضبان لا يلزم فيه أن يكون بحيث لا يعلم ما يقول بل يكتفى فيه بغلبة الهذيان واختلاط الجد بالهزل كما هو المفتى به في السكران على ما مر، ولا ينافيه تعريف الدهش بذهاب العقل فإن الجنون فنون، ولذا فسره في البحر باختلال العقل وأدخل فيه العته والبرسام والإغماء والدهش. ويؤيده ما قلنا قول بعضهم: العاقل من يستقيم كلامه وأفعاله إلا نادرا،اھ(ج:3،ص:340 مط،سعید )
وفیہ ایضا : (ويقع طلاق كل زوج بالغ عاقل) ولو تقديرا بدائع، ليدخل السكران (ولو عبدا أو مكرها) فإن طلاقه صحيح لا إقراره بالطلاق وقد نظم في النهر ما يصح مع الإكراه فقال: طلاق وإيلاء ظهار ورجعة …(ج:3،ص:336 مط،سعید )
بدائع الصنائع : وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله - عز وجل - {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره}، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة (ج:3،ص:187)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89090کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات